تاریخ شائع کریں2016 15 December گھنٹہ 17:14
خبر کا کوڈ : 253925

دین انسان کو جہاں آخرت کے بارے میں سوچنے کا شوق دلاتا ہے:محمد علی تسخیری

دہشت گردی، قوم پرستی اور مطلق العنانیت کی سرکوبی کا مسئلہ حقوق بشریت کیلئے قدم بڑھانا ہے۔
دین انسان کو جہاں آخرت کے بارے میں سوچنے کا شوق دلاتا ہے:محمد علی تسخیری
آیت اللہ تسخیری: بشریت کے حقوق کیلئے کوشش کرنا  انسان کی پر امن باہمی بقا کی بنیاد ہے۔  
دنیائے اسلام میں رہبر معظم کے مشیر نےکہا کہ: دہشت گردی، قوم پرستی اور  مطلق العنانیت کی سرکوبی کا مسئلہ حقوق بشریت کیلئے قدم بڑھانا ہے۔

تقریب (تنا) خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ "محمد علی تسخیری" نے بدھ کی شام دوسری بین الاسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب  جو دفتر تبلیغات اسلام کے سیمینار ہال میں منعقد ہوئی، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ثقافت کی جو تعریف بھی کی جائے وہ انسانی پہلو ؤں کو اُجاگر کرنے والی ہو، کہا: انسانیت کے خلافت ہونے والی حرکت کو مہذب حرکت نہیں کہا جاسکتا۔

آیت اللہ "محمد علی تسخیری" نے اظہار نظرکیا: انقلابات بھی اگر انسانی اہداف کے قیام کیلئے ہوں تو قابل تعریف ہیں وگرنہ وہ ایک استبدادی تحریک شمارہوگی۔

دنیائے اسلام میں رہبر معظم کے مشیر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انسان مخلوق الٰہی کے عنوان سے اپنی تقدیر میں کچھ چیزوں کا مجموعہ ہے جیسے بدیھیات، عقلی، فکری اور عملی طاقت۔ اگر ہم انسان کی فطرت پر ایمان نہیں رکھیں گے تو بہت سے مشترکہ انسانی مقولات بے مفہوم ہوجائیں گے۔

آیت اللہ "محمد علی تسخیری" نے کہا: دین انسان کو جہاں آخرت کے بارے میں سوچنے کا شوق دلاتا ہے  اور اُس پر موجودات کے حقوق کی رعایت لازم قرار دیتا ہے۔ اجتماعی منافع کی سمت حرکت کرنا ، پہلے قدم پر خود فرد کی خدمت ہے۔

رہبر معظم کے مشیر نے کہا: قرآن نے عقلی مباحث کی حدود کو بیان کردیا ہے ، اُسے حتماً نمونہ عمل قرار دینا چاہیے۔
آیت اللہ تسخیری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دوسرے کا احترام کرنا  دینی اقدار میں سے ہے، اظہار کیا؛ اس مبنی کو قرآن نے بہت ہی خوبصورت اور دلیل کے طور پر بیان کیا ہے۔

آیت اللہ تسخیری نے کہا کہ حقوق بشر کی حفاظت کرنا ایک مشترکہ انسانی قدر ہے، انھوں نے کہا: جنگوں میں خواتین، بچوں اور غیر مسلح افراد پر تجاوز کرنا ، قابل سزا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcf0md0tw6dt1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ