تاریخ شائع کریں2017 27 March گھنٹہ 13:49
خبر کا کوڈ : 263825

ایران کی جانب سے ترک صدر کے بیان پر شدید تنقید

گزشتہ تين دہائيوں سے ايران لاكھوں ميں پناہ گزينوں كي ميزبانی كر رہا ہے
ایران نے ترکی کے صدر کی جانب سے ايران مخالف غيرتعميری بيانات پر سخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔
ایران کی جانب سے ترک صدر کے بیان پر شدید تنقید
ایران نے ترکی کے صدر کی جانب سے ايران مخالف غيرتعميری بيانات پر سخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ترکی کے صدر کی جانب سےايران مخالف غيرتعميری بيانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے كہا كہ تركی ہمسايہ ممالک پر بے بنياد الزامات لگا كر اپنی مداخلت اور توسيع پسندانہ پاليسيوں كو جواز دينے كی كوشش كر رہا ہے.

بہرام قاسمی نے ترک حكام كے دعوں كو مسترد كرتے ہوئے كہا كہ بدقسمتی سے ترک حكام كی جانب سے ہمسايہ ممالک پر من گھڑت الزامات اور اشتعال انگيز بيانات كا سلسلہ جاری ہے جس كا مقصد تركی کی جانب سےہمسايہ ممالک كے معاملات ميں اپنی مداخلت كو جائز قرار دينا ہے.

انہوں نے ترکی کے نائب وزيراعظم كے اس دعوے کو بھی كہ ايران ميں موجود تيس لاكھ تاركين وطن عنقريب تركی اور يورپ كا رخ كرنے لگے ہيں مسترد كرديا.

انہوں نے كہا كہ گزشتہ تين دہائيوں سے ايران لاكھوں ميں پناہ گزينوں كي ميزبانی كر رہا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے كہا كہ ايران اپنے تمام ہمسايہ ممالک كی سالميت اور خود مختاری كے احترام كی پاليسی پرعمل پيرا ہے.
https://taghribnews.com/vdcf0md0tw6dvca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ