تاریخ شائع کریں2017 24 July گھنٹہ 15:33
خبر کا کوڈ : 276524

عراق نے خطے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے

عراق داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے تجربات کے ذریعہ کسی بھی بحران کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
عراق داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے تجربات کے ذریعہ کسی بھی بحران کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
عراق نے خطے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی(پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ عراقی حکومت مسلح افواج اور قوم کے بہادر جوانوں کی بدولت بڑی کامیابی حاصل کر سکی ہے اس لئے ان کی حفاظت ناگزیر ہے.

ڈاکٹر علی لاریجانی نے گزشتہ روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر دفاع میجر جنرل عرفان محمود الحیالی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت مسلح افواج اور قوم کے بہادر جوانوں کی بدولت بڑی کامیابی حاصل کر سکی ہے اس لئے ان کی حفاظت ناگزیر ہے.

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ عراق اپنی قوم، سہولیات اور متعدد وسائل کے ذریعہ خطے میں اپنی طاقت کا لوہا منوا چکا ہے اور ان قابل قدر وسائل کا استعمال کرنا چاہیئے.

انہوں نے مزید کہا کہ عراق نے داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں سنجیدہ اور قیمتی تجربات حاصل کئے اور ان تجربات کے ذریعہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے بحران کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.

ایرانی اسپیکر نے عراقی حکومت اور قوم کے درمیان باہمی اتحاد کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراقی اقوام اور مسلح افواج کے درمیان یکجہتی اور باہمی اتحاد کہ وجہ سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اور بعض ممالک عراق میں تفرقہ ڈالنا اور اس ملک کی تقسیم چاہتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست اور دہشتگرد طاقتیں خطے میں سازشیں کررہی ہیں اسی لئے عراق کی سیکورٹی کا تحفظ بہت ہی ضروری ہے اور ہم عراق کی تعمیر اور بحالی کے دوران اس ملک کی حمایت اور مدد کریں گے.

اس موقع پر عراقی وزیر دفاع نے کہا کہ داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں عراقی حکومت اور قوم ہرگز اپنے دوست ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد اور کوششوں کو فراموش نہیں کریں گے.

عرفان محمود الحیالی نے کہا کہ عراقی حکومت نے مسلح افواج اور قوم کے ساتھ دہتشگردوں سے مقابلہ کیا اور داعش دہشتگردوں کی مکمل تباہی کے بعد اس ملک میں کوئی تفرقہ موجود نہیں ہوجائے گا.

انہوں نے عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی توانائیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی بہادر قوم نے اپنے دینی رہنماوں کے حکم کی تعمیل کرکے حالیہ کامیابی حاصل کی ہے اور کوئی بھی حشد الشعبی کی سرگرمیوں کو روک نہیں سکتا کیونکہ عراقی پارلیمانٹ نے اس بہادر فورس کی سرگرمیوں کو منظور کیا ہے.
 
https://taghribnews.com/vdcf0vd0jw6deta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ