تاریخ شائع کریں2017 25 June گھنٹہ 11:43
خبر کا کوڈ : 272898

حالیہ دہشتگردی کی لہر میں اسلام و ملک دشمن ہاتھ ملوث ہیں

دہشتگرد کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کی نقل و حمل کی روک تھام کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں
پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل قلع قمع کرکے دم لیں گے، حکومت دہشتگردوں سے انہی کی زبان میں نمٹے کیونکہ ملک میں دہشتگردی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا
حالیہ دہشتگردی کی لہر میں اسلام و ملک دشمن ہاتھ ملوث ہیں
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حالیہ دہشتگردی کی لہر میں اسلام و ملک دشمن ہاتھ ملوث ہیں اور ملک کے امن کو خراب کرنے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں.

کوئٹہ اور پاراچنار کے حالیہ دہشتگردانہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا مقابلہ آخری سانس تک کرینگے اور دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلوں کو متاثر نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل قلع قمع کرکے دم لیں گے، حکومت دہشتگردوں سے انہی کی زبان میں نمٹے کیونکہ ملک میں دہشتگردی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا، ملک کے امن کو خراب کرنے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ شہیدوں کا لہو رائیگاں جانے نہیں دینگے، شہیدوں کا لہو دہشتگردوں کو نیست و نابود کر دے گا، پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد و منظم اور پُرعزم ہے، دہشتگردی سے متاثر خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کو دہشتگردوں کیخلاف مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، دہشتگرد کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کی نقل و حمل کی روک تھام کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے پاکستان کو شدید جانی اور ناقابل تلافی معاشی نقصانات سے دوچار کیا ہے، بھارت اور دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنیوالے اسلام و ملک دشمن قوتیں پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دیکر انتشار پھیلانا چاہتی ہیں، فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف حکومت کو سخت اقدامات کرنے ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام دہشتگردی سے مکمل نجات چاہتے ہیں، تاکہ پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر سکے، ملک دشمن قوتیں دہشتگردی کے ذریعے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں، پاکستان کے عوام اسلام و ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو سمجھ چکے ہیں، عوام ان کے ناپاک عزائم کو شعور سے ناکام بنا دینگے۔
https://taghribnews.com/vdcf10d0cw6deca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ