تاریخ شائع کریں2017 12 February گھنٹہ 14:31
خبر کا کوڈ : 259884

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں خود کش حملہ

افغانستان:خود کش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں خود کش حملے کے نتیجے میں 5 فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں خود کش حملہ
کابل: افغانستان کے صوبہ ہلمند میں خود کش حملے کے نتیجے میں 5 فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک اور خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ ہلمند کے صدر مقام لشکر گاہ میں کار سوار خود بمبار نے بینک کے باہر قطار میں کھڑے لوگوں کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 2 درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

ہلمند پولیس چیف آغا نور کینتوز کے مطابق فوجی اہلکار تنخواہ حاصل کرنے کے لئے بینک کے باہر قطار میں کھڑے تھے کہ طالبان حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں 5 فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک  اور21 زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے کے 21 فوجی مارے گئے جب کہ ہلمند کا حملہ حال ہی میں امریکا کی جانب سے ضلع سنگن میں کی جانے والی کارروائی کا جواب ہے
https://taghribnews.com/vdcfc1d0jw6dtca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ