تاریخ شائع کریں2016 14 April گھنٹہ 15:42
خبر کا کوڈ : 227988

شام: دہشتگردوں کے اہم ٹھکانے تباہ

شامی فضائیہ نے ادلب اور درعا کے نواحی علاقوں میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا
شامی فوج نے ملک کے جنوبی علاقے میں دہشت گردوں کے ایک اہم ٹھکانے کو تہس نہس کردیا ہے۔
شام: دہشتگردوں کے اہم ٹھکانے تباہ
شامی فوج نے ملک کے جنوبی علاقے میں دہشت گردوں کے ایک اہم ٹھکانے کو تہس نہس کردیا ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے جنوبی شہر درعا کے علاقے حمادین میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے ایک اہم اڈے کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق جنوبی دمشق میں واقع یرموک کے علاقے میں داعش اور جبھۃ النصرہ کے دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں بھی بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

درایں اثنا شامی فوج نے مغربی صوبے حمص کے علاقے الزھرا کے اطراف میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرگولہ باری کی ہے جبکہ شامی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے صوبہ ادلب اور درعا کے نواحی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfced0cw6d01a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ