تاریخ شائع کریں2017 3 October گھنٹہ 20:44
خبر کا کوڈ : 286776

مقبوضہ کشمیر:بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بربریت جاری

مقبوضہ کشمیر:قابض افواج نے دو دن کے دوران 8 نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز نے دو روز کے دوران سری نگر، کپواڑہ اور بارہ مولا میں 8 کشمیریوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا
مقبوضہ کشمیر:بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بربریت جاری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جہاں قابض افواج نے دو دن کے دوران 8 نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ فوری طور پر رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے دو روز کے دوران سری نگر، کپواڑہ اور بارہ مولا میں 8 کشمیریوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔ رپورٹس کے مطابق سری نگر کے علاقے ہمہاما میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ گزشتہ روز کپواڑہ اور بارہ مولا کے علاقوں تنگ دھار اور اڑی میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔

پاکستان نے نہتے کشمیری شہریوں پر مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کھیلی جانے والی خون کی ہولی کو فوری طور پر رکوائے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور ہم فورسز کے ہاتھوں مزید 8 بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfevd0vw6dcea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ