تاریخ شائع کریں2017 23 January گھنٹہ 16:09
خبر کا کوڈ : 257930

آستانہ، ایرانی وفد کی موجودگی میں شامی مذاکرات کا آغاز

شامی حکومت اور مسلح مخالفین کے درمیان مذاکرات بند کمرے میں انجام پائیں گے
قزاقستان کے صدر نور سلطان نظر بایف کا مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب
آستانہ، ایرانی وفد کی موجودگی میں شامی مذاکرات کا آغاز
قزاقستان کے صدر نور سلطان نظر بایف نے مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آستانہ مذاکرات کو اہم قرار دیا اور اس کی کامیابی کی امید ظاہر کی۔

صدر بایف کا کہنا تھا کہ انہیں پوری امید ہے کہ آستانہ مذاکرات، بحران شام کے سیاسی حل کے حصول میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

مذاکرات میں شریک، ایران، روس اور ترکی کے وفود کے سربراہوں نے بھی اپنے اپنے خطاب میں بحران شام کے حوالے سے اپنے اپنے موقف اور تینوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی ہم آہنگی کی وضاحت کی۔

شامی حکومت اور مسلح مخالفین کے درمیان مذاکرات بند کمرے میں انجام پائیں گے  تاہم، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صحافیوں کو مذاکرات میں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

باضابطہ مذاکرات شروع ہونے سے قبل ایران، روس اور ترکی کے نمائندہ وفود نے شام میں جاری جنگ بندی کو ہمہ گیر بنانے اور شامی دھڑوں کے درمیان مذاکرات کے ایجنڈے کا جائزہ لیا۔

اس سے قبل شامی حکومت کے نمائندہ وفد کے سربراہ بشار جعفری نے آستانہ اجلاس میں شریک ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری سے ملاقات اور شام کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
https://taghribnews.com/vdcfmed0xw6dt1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ