تاریخ شائع کریں2017 16 February گھنٹہ 15:04
خبر کا کوڈ : 260332

بغداد کے اہم ترین علاقےمیں خودکش حملے

بغداد:خودکش حملے کے نیتجے میں ابتک اٹھارہ افراد جاں بحق
خودکش حملہ آور نے مصروف سڑک پر بارود سے بھرا ہوا پک اپ ٹرک دھماکے سے اڑایا،
بغداد کے اہم ترین علاقےمیں خودکش حملے
عراقی دارالحکومت بغداد کے اہم ترین علاقےمیں ہونیوالے خودکش حملے کے نیتجے میں ابتک اٹھارہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں خود کش حملے میں زخمی ہونیوالوں کی تعداد بیالیس ہے جنکا مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا صدر سٹی میں کار ڈیلرز کے علاقے میں ہوا، خودکش حملہ آور نے مصروف سڑک پر بارود سے بھرا ہوا پک اپ ٹرک دھماکے سے اڑایا، جسکے نتیجے میں ڈیڑھ درجن افراد جاں بحق اور پچاس کے قریب زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع ہوگئیں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔

دھماکا اس علاقے میں کیا گیا وہاں کافی مصروف شاہراہ ہے جہاں گیراج اور پرانی گاڑیاں فروخت کی جاتی ہیں۔اس حملہ کی اب تک کسی گروہ یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں شدت پسند تنظیم داعش نے اس سے ملتی جلتے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

عراقی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ صدر سٹی کے علاقے حبیبیہ کے علاقے میں ہوا اس سے قبل منگل کے روز جنوبی بغداد میں ایک اور حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ صدر سٹی کے علاقے میں ہی دو جنوری کو ہونے والے حملے میں 35 افراد جاں بحق ہوگئے تھے،واقع کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے
https://taghribnews.com/vdcfmxd00w6dvma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ