تاریخ شائع کریں2017 23 June گھنٹہ 15:49
خبر کا کوڈ : 272654

غاصب صہیونی حکوت موجودہ صدی کی سب سے منحوس جعلی ریاست ہے

آج عالمی سامراجی قوتیں بھی صہیونیوں کے قدم پہ قدم رکھ رہی ہیں جس کا مقصد دنیا کے مسلمانوں کو آپس میں لڑوانا ہے
ایران کے اسپیکر نے ناجائز صہیونی ریاست کے ناسور کو موجودہ صدی کا سب سے منحوس چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جعلی ریاست کے قائم ہونے سے مشرق وسطی میں مہم جوئی کی لہر کا آغاز ہوگیا.
غاصب صہیونی حکوت موجودہ صدی کی سب سے منحوس جعلی ریاست ہے
ایران کے اسپیکر نے ناجائز صہیونی ریاست کے ناسور کو موجودہ صدی کا سب سے منحوس چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جعلی ریاست کے قائم ہونے سے مشرق وسطی میں مہم جوئی کی لہر کا آغاز ہوگیا.

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی' نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو نوشتہ دیوار تصور کرنا ہوگا کہ ناجائز صہیونی ریاست موجودہ صدی کی سب سے منحوس اور ناسور جعلی ریاست ہے.

انہوں نے تہران سمیت ایران بھر کی یوم القدس ریلیوں میں عوام کی تاریخی اور بھرپور شرکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان ریلیوں میں ایرانی عوام نے اپنی باعظمت شرکت سے عالمی سامراج قوتوں بالخصوص صہیونیوں کا منہ توڑ جواب دیا.

علی لاریجانی نے مزید کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست قائم ہونا ایک شیطانی سازش تھی جس کے بعد اس جعلی ریاست کے غاصب حکمرانوں نے فلسطینی عوام پر بربریت کی انتہا کردی اور فلسطینی علاقے غزہ، کفر قاسم، صبرا، شکیلا اور شتیلا میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے.

انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست قائم ہونے کے بعد مشرق وسطی میں مہم جوئی کی لہر کا آغاز ہوگیا جیسا کہ آج خطے میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے کی پہلی صف میں ناجائز صہیونی ریاست ہے جس نے دہشتگردی کے ذریعے اسلامی ریاستوں میں افراتفری پھیلانے کی ذمہ دار بھی ہے.

ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ آج عالمی سامراجی قوتیں بھی صہیونیوں کے قدم پہ قدم رکھ رہی ہیں جس کا مقصد دنیا کے مسلمانوں کو آپس میں لڑوانا ہے.

انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکمران خود کہ یہودیوں سے منسلک کرتے ہیں جبکہ ایران میں بھی تو یہودی زندگی گزار رہے ہیں اور وہ صہیونیوں سے بیزار ہیں اور نہ صرف ایران بلکہ دنیا میں بھی زیادہ تر یہودی برادری صہیونیوں سے نفرت کرتی ہے.

علی لاریجانی نے مسلمانوں کے خلاف سامراج قوتوں کی سازشوں کے حوالے سے بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) دوٹوک بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سامراجی قوتوں نے خطے میں ایک ایسا ناسور پیدا کیا جس کا مقصد مسلمانوں کو ہمیشہ کشیدگی اور جنگوں کا شکار کرنا تھا.
https://taghribnews.com/vdcft0d0jw6deva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ