تاریخ شائع کریں2017 6 August گھنٹہ 16:05
خبر کا کوڈ : 278351

پرامن پاکستان کیلئے پرامید ہیں

وادی کے نوے فیصد علاقے کو دہشتگردی کی گندی سے صاف کردیا گیا ہے۔ جاوید باجوہ
قوم کی حمایت سے بہتر پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں،آرمی چیف پاکستان
پرامن پاکستان کیلئے پرامید ہیں
پاکستان: راولپنڈی، آرمی چیف پرامن پاکستان کیلئے پرامید ہیں کہتے ہیں ایسے پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں ریاست کی عملداری ہوگی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے پر اللہ کا شکربھی ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آپریشن خیبرفور کا جائزہ لینے کیلئے وادی راجگال پہنچ گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار کو تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وادی کے نوے فیصد علاقے کو دہشتگردی کی گندی سے صاف کردیا گیا ہے۔

افسروں اور جوانوں سے خطاب میں پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ قوم کی حمایت سے بہتر پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں، جہاں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوگا اور جہاں تمام پاکستانی ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کرسکیں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے پراللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی تعریف کی، انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن مکمل ہونے سے خیبرایجنسی دہشتگردوں کے اثر رسوخ سے نکل جائے گی، جس کے بعد ٹی ڈی پیز کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جائے گی۔
https://taghribnews.com/vdcftcd0yw6dema.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ