تاریخ شائع کریں2016 18 December گھنٹہ 13:57
خبر کا کوڈ : 254258

نائجیریا میں وہابیت اور تکفیریت عام مسلمانوں کی جان کے درپے ہے

دشمن یہ نہیں چاہتا کہ ہم وحدت اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گذاریں
تیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے اسلامی حقوق بشر کمیشن کے سربراہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء وحدت اور بھائی چارے کے عظیم پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلائیں گے۔
نائجیریا میں وہابیت اور تکفیریت عام مسلمانوں کی جان کے درپے ہے
تیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے اسلامی حقوق بشر کمیشن کے سربراہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء وحدت اور بھائی چارے کے عظیم پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلائیں گے۔

مسعود شجرہ نے تیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں نائیجیریا کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زکزکی عالم اسلام کی ایک اہم شخصیت ہیں اور آج ہم وحدت کانفرنس میں ان کی شدت سے کمی محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ زکزکی کی موجودہ صورتحال ان کی تقریبی کوششوں کی وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ ہمارا دشمن یہ نہیں چاہتا کہ ہم وحدت اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گذاریں۔

مسعود شجرہ نے مزید کہا کہ نائجیریا میں وہابیت اور تکفیریت عام مسلمانوں کی جان کے درپے ہے اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ عالم اسلام میں جو لوگ بھی وحدت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کی کوشش کریں گے اور شیعہ اور اہل سنت کو نزدیک لانے کی کوشش کریں گے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نائجیریا میں سینکڑوں مظلوموں کو تکفیریوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا اور مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت جیلوں میں قید ہے۔

مسعود شجرہ نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے کس کو فاءدہ پہنچ رہا ہے ؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس تمام صورتحال سے اصل فائدہ سعودی عرب اور غاصب صیہونی حکومت اٹحا رہے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcftjd0cw6dt0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ