تاریخ شائع کریں2017 29 June گھنٹہ 11:16
خبر کا کوڈ : 273257

دہشتگردوں کی حمایت اور سفری پابندی ایک ہی سکے کے دو رخ

آج اسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کے خلاف مسلمانوں کی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے
امریکہ ایک طرف سے دنیا میں دہشت گردوں کی سرپرستی کررہا ہے تو دوسری طرف اپنے ملک میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگاتا ہے
دہشتگردوں کی حمایت اور سفری پابندی ایک ہی سکے کے دو رخ
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ آج اسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کے خلاف مسلمانوں کی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے.

 تقریب خبر رسا٘ ایجنسی کے مطابق قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین علاء الدین بروجردی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشتگرد گروہوں کی حمایت اور مسلم ممالک کے شہریوں کے خلاف سفری پابندی عائد کرنا ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جس سے امریکہ کی اسلام مخالف پالیسی نظر آتی ہے.

امریکہ کے دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایک طرف سے دنیا میں دہشت گردوں کی سرپرستی کررہا ہے تو دوسری طرف اپنے ملک میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگاتا ہے.

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ میں اندرونی چلینجز درپیش ہونے کا ذکر دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں موجود ادارے بھی ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کررہے ہیں جس کی وجہ سے امریکی صدر کو اپنی پالیسیوں کے نفاذ کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.
https://taghribnews.com/vdcftmd0ew6de0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ