تاریخ شائع کریں2017 29 June گھنٹہ 11:54
خبر کا کوڈ : 273266

شام میں امریکہ کی احمقانہ رفتار آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے

امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب کا ناپاک مثلث اپنے ممالک میں امن قائم کرنے کے لئے دوسرے ممالک میں بدامنی پھیلا رہا ہے
امریکہ، شام کے خلاف یکطرفہ طور پر کارروائی کرکے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی دھجیاں اڑا رہا ہے
شام میں امریکہ کی احمقانہ رفتار آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کی احمقانہ رفتار آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے شام میں امریکہ کی احمقانہ اور غیر سنجیدہ رفتار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کی احمقانہ رفتار آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب کا ناپاک مثلث اپنے ممالک میں امن قائم کرنے کے لئے دوسرے ممالک میں بدامنی پھیلا رہا ہے اور دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ احمقانہ حرکت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

علی شمخانی نے کہا کہ امریکہ، شام کے خلاف یکطرفہ طور پر کارروائی کرکے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی دھجیاں اڑا رہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ امریکہ کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں عمل کرے کیونکہ امریکہ کو عالمی امور میں کھلی چھٹی دینا تاریخی غلطی ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdcfvmd0vw6de0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ