تاریخ شائع کریں2017 25 July گھنٹہ 14:27
خبر کا کوڈ : 276669

سعودی عرب میں دسیوں افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

سیاسی قیدیوں کی بڑی تعداد شامل ہے/ مخالفین کو موت کی سزا کے حکم کی توثیق کے لئے دمام کی جیل سے ریاض لے جایا گیا
سیاسی قیدیوں کی بڑی تعداد شامل ہے/ مخالفین کو موت کی سزا کے حکم کی توثیق کے لئے دمام کی جیل سے ریاض لے جایا گیا
سعودی عرب میں دسیوں افراد کو سزائے موت سنا دی گئی
سعودی عرب کی عدلیہ کے حکام نے قطیف، الاحساء اور مدینہ منورہ میں انتیس افراد کو موت کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

لبنان کی  العہد نیوز ویب سائٹ کے مطابق کچھ دنوں پہلے ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ مشرقی سعودی عرب کے شیعہ علاقے کے جن دس سیاسی کارکنوں اور مخالفین کو موت کی سزا کے حکم کی توثیق کے لئے دمام کی جیل سے ریاض لے جایا گیا تھا، آج انھیں اور کچھ دوسرے لوگوں کے خلاف یہ حکم جاری کر دیا گیا ہے-

کچھ دنوں  پہلے سعودی عرب کے عدالتی حکام نے چار لوگوں کو مشرقی صوبے الشرقیہ کے قطیف شہر میں دہشت گردانہ کارروائی کے الزام میں موت کی سزا دی تھی-

سعودی عرب کے مشرقی علاقے اور خاص طور پر شیعہ علاقے قطیف میں حالیہ مہینوں میں آل سعود کے فوجیوں کے حملوں کی وجہ سے مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں اب تک دسیوں افراد جاں بحق اور سینکڑوں شہری، سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکن گرفتار کر لئے گئے ہیں-

 
https://taghribnews.com/vdcfvvd01w6deva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ