تاریخ شائع کریں2015 30 July گھنٹہ 11:42
خبر کا کوڈ : 200004

مزاحمت نے اسرائیل کو شکست دی ہے.شیخ نعیم قاسم

مزاحمت نے اسرائیل کو شکست دی ہے.شیخ نعیم قاسم
ہماری اولین ترجیح فلسطین ہے اور جو کوئی بھی فلسطین کی آزادی کا راستہ روکے گا ہم اس سے جنگ کریں گے۔شیخ نعیم قاسم
مزاحمت نے اسرائیل کو شکست دی ہے.شیخ نعیم قاسم
علمائے مزاحمت الائنس کے پہلے عمومی اجلاس کی اختتامی تقریب بدھ کے روز بیروت میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سب سے پہلے فلسطین کے چند معروف علمائے کرام نے غزہ سے ویڈیو کانفرنس کے زریعے گفتگو کی۔
فلسطینی علما کے خطاب کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے فلسطین کو امت مسلمہ کا قبلہ اول قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی فلسطین ہو وہاں فلسطین کے علاوہ کوئی اور چیز ہمارے مد نظر نہیں ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد صرف زبانی دعوے کرتے ہیں لیکن فلسطین کی کسی بھی طرح کی عملی حمایت نہیں کرتے لیکن ان کے مقابلے میں ایسے افراد بھی موجود ہیں کہ جو اپنے خون سے فلسطین کا دفاع کر رہے ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کے لئے کسی بھی قسم کے حقوق کا قائل نہیں ہونا چاہئے حتی فلسطین کی ایک بالشت زمین پر بھی اس کے حق کو تسلیم نہیں کرنا چاہئے۔ اور مزاحمت کا ہدف فلسطین کی نہر سے بحر تک آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بہت ساری چیزیں فلسطین کو تقدیم کی ہیں اور صرف عالمی یوم القدس پر ریلیاں نکالنے اور اسرائیلی سفارتخانہ بند کرنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ فلسطین کی مالی اور فکری حمایت بھی کی ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ مزاحمت نے اسرائیل کو شکست دی ہے کہا کہ اگر مزاحمت نہ ہوتی تو اسرائیل کو کبھی بھی شکست نہیں دی جا سکتی تھی۔

انہوں نے تکفیری دہشتگرد گروہوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ان گروہوں کو بہت زیادہ اہمیت نہیں دیتے تھے لیکن جب ان گروہں کا اسرائیل سے رابطہ برقرار ہوا اور انہوں نے مزاحمت سے مقابلہ کرنا شروع کیا تو ہم نے فیصلہ کیا کہ ان سے مقابلہ کیا جائے کیونکہ یہ ایک باغی گروہ ہے جس کا اسرائیل سے رابطہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح فلسطین ہے اور جو کوئی بھی فلسطین کی آزادی کا راستہ روکے گا ہم اس سے جنگ کریں گے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ مزاحمت ایک خواب نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے کہ جو اثرگزار اور کامیاب راستہ ہے اور آپ نے دیکھا کہ فلسطین اور لبنان نے یاس و ناامیدی سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور اپنی شکست میں کامیابی کا راستہ نکال لیا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج مزاحمت آگے کی سمت حرکت کر رہی ہے اور فتنے اور انحراف اس سفر میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfxxd0jw6dxxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ