تاریخ شائع کریں2016 22 February گھنٹہ 16:49
خبر کا کوڈ : 222613

اسلامی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آیت اللہ محسن اراکی

اسلامی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آیت اللہ محسن اراکی
امت مسلمہ کو ٹیکنالوجی اور سائنس کے شعبوں میں ترقی کرنے کی خاطر اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینا چاہئے ۔ آیت اللہ محسن اراکی
اسلامی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آیت اللہ محسن اراکی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ انسانیت کی بقاء کیلئے اسلامی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل ’’آیت اللہ محسن اراکی‘‘ نے کہا کہ انسانیت کی بقاء اور حفاظت کیلئے اسلامی اتحاد عصرحاضر کی اہم ضرورت ہے ۔

آیت اللہ محسن اراکی نے اسلامی اتحاد کے حوالے سے قرآن کریم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو ٹیکنالوجی اور سائنس کے شعبوں میں ترقی کرنے کی خاطر اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینا چاہئے ۔
اسلامی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ امت مسلمہ کو معیشت اور سائنس کے شعبوں میں ترقی کی خاطر جی توڑ محنت کرنی چاہئے کیونکہ کسی بھی قسم کی غفلت شعاری دشمنوں میں مسلمانوں کی کمتری کی قیادت کرسکتی ہے جسے دشمن مسلمانوں پر غلبہ پانے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔اسلامی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔آیت اللہ حسن اراکی نے کہا کہ اسلامی معاشرے کو معیشت ،سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی وپیش رفت کا ایک نمونہ ہوناچاہئے ۔

آیت اللہ محسن اراکی  نے کہا کہ امت مسلمہ کو ذاتی مفادات اور تفرقات کو چھوڑ کر اپنے مشترکات پر عمل کرکے اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی کی فضا قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ آیت اللہ محسن اراکی نے کچھ اسلامی ممالک کی طرف سے بنائے گئے اتحاد جو دوسرے مسلمان ممالک پر ظلم وجبر کی انتہا کر رہے ہیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو اپنے درمیان ایسے اتحاد کی تشکیل دینی چاہئے جو عالم اسلام کیلئے فائدہ مند ہو۔
https://taghribnews.com/vdcfy0d0mw6d0va.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ