تاریخ شائع کریں2017 25 June گھنٹہ 12:27
خبر کا کوڈ : 272915

سعودی عرب ایران مخالف دہشتگرد گروہوں کی مدد کررہا ہے

سلامتي كے لئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں كو ايران منہ توڑ جواب دے گا
حاليہ دہشت گردانہ حملوں سے قبل سعودي عرب كے ولي عہد محمد بن سلمان اور وزير خارجہ عادل الجبير نے ايران كے خلاف منفي بيانات دئيے تھے
سعودی عرب ایران مخالف دہشتگرد گروہوں کی مدد کررہا ہے
اسلامي جمہوريہ ايران كے نائب وزير خارجہ نے كہا ہے كہ سعودي عرب ايران كو غير مستحكم كرنے كے لئے ايران ميں دہشت گردوں اور انقلاب كے مخالف عناصر كي حمايت كررہا ہے.

ایران کے نائب وزیرخارجہ حسين جابري انصاري نے ال احد نيوز ويب سائٹ سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ تہران ميں حاليہ دہشت گردانہ حملوں سے قبل سعودي عرب كے ولي عہد محمد بن سلمان اور وزير خارجہ عادل الجبير نے ايران كے خلاف منفي بيانات دئيے تھے.

سعودي ولي عہد اور وزير دفاع نے دعوي كيا تھا كہ سعودي عرب ايران كو جنگ كے ذريعہ غير مستحكم كرے گا كيوں كہ ايران كو سزا دينے كي ضرورت ہے. 

ايراني نائب وزير خارجہ نے مزيد كہا كہ ہماري اطلاعات كے مطابق سعودي عرب ايراني انقلاب كے مخالف گروپوں كو ايران كے خلاف كاروائي كے لئے مدد فراہم كررہا ہے. 

انہوں نے داعش كے ٹھكانوں پر ايران كے سپاہ پاسداران كے ميزائلوں كے حملے كے بارے ميں كہا كہ ايران كي سلامتي كو خطرات سے دوچار كرنے والے دہشت گردوں كو اسلامي جمہوريہ ايران منہ توڑ جواب دے گا.

انہوں نے كہا كہ بعض عرب ممالك نے گزشتہ سالوں سے سبق نہيں سيكھا ہے اس لئے دنيا كي سلامتي كو ان عرب ممالك كي پاليسيوں سے خطرہ لاحق ہے. 

انہوں نے كہا كہ امريكا اور دوسرے مغربي ممالك دہشت گردوں كو ايك آلہ كار كے طور پر اپنے اھداف كے لئے استعمال كررہے ہيں.

ايران كے نائب وزير خارجہ نے مزيد كہا كہ سعودي عرب خطرناك كھيل كھيل رہا ہے جس سے نہ صرف خطے كي سلامتي كو لاحق خطرہ ہوگا بلكہ خود سعودي عرب كو لپيٹ ميں لے لے گا. 

انہوں نے كہا كہ ايران ايك جہوري اسلامي اور خودمختار ملك ہے اور كوئي بھي طاقت كو ان كي سلامتي كو خطرے ميں ڈالنے كي اجازت نہيں دے گا.

انہوں نے كہا كہ سعودي عرب نہ صرف دہشت گردي كي حمايت كررہا ہے بلكہ دہشت گردانہ سوچ كو فروغ دے رہا ہے جو كہ مسلم اور غير مسلم مملك كے لئے خطرے كا باعث ہے.
https://taghribnews.com/vdcfy0d0tw6de1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ