تاریخ شائع کریں2017 29 July گھنٹہ 12:38
خبر کا کوڈ : 277217

اسلامی معاشرے میں اختلافات کی اصل وجہ اہل بیت اطہار علیہم السلام سے دوری ہے

اہل بیت اطہار علیہم السلام نے ہمیشہ مسلمانوں کی وحدت کی راہ میں سعی و کوشش کی ہے
اہل بیت اطہار علیہم السلام نے ہمیشہ مسلمانوں کی وحدت کی راہ میں سعی و کوشش کی ہے
اسلامی معاشرے میں اختلافات کی اصل وجہ اہل بیت اطہار علیہم السلام سے دوری ہے
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے جمعے کے دن برازیل کے شہر ساو پاولو میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی معاشرے میں اختلافات کی اصل وجہ اہل بیت اطہار علیہم السلام سے دوری ہے۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ اگر ہم اہل بیت اطہار علیہم السلام کی سیرت طیبہ پر نگاہ ڈالیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کی وحدت کی راہ میں سعی و کوشش کی ہے اور مسلمانوں کو بھی ہمیشہ اسی بات کا درس دیا ہے۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اہل سنت کے رہبران حضرت امام صادق علیہ السلام کے دروس سے فیضیاب ہوکر ہی اس مقام پر پہنچے ہیں کہا کہ حضرت امام صادق علیہ السلام کا مدرسہ تاریخ اسلام کا سب سے بڑا اور عظیم مدرسہ تھا۔

آیت اللہ اراکی نے مزید کہا آج ایک اہم واجب ہماری گردنوں پر ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم اسلامی معاشرے میں وحدت اور بھائی چارے کے لئے کوششیں کریں۔ کیونکہ وعدہ الہی کے مقدمات فراہم کرنے لئے کوئی بھی چیز وحدت سے بڑھ کر نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfyed0ew6de0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ