تاریخ شائع کریں2017 16 January گھنٹہ 07:05
خبر کا کوڈ : 257110

گمشدہ سماجی کارکنوں کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ قائم کرنے کی درخواست

اسلام آباد کی متنازعہ لال مسجد اور خطیب مولانا عبدالعزیز کے وکیل نے درخواست جمع کروائی
اسلام آباد کی متنازعہ لال مسجد اور خطیب مولانا عبدالعزیز کے وکیل نے حال ہی میں گمشدہ پانچ بلاگرز اور سماجی کارکنوں کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ قائم کرنے کی درخواست جمع کروائی ہے۔
گمشدہ سماجی کارکنوں کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ قائم کرنے کی درخواست
اسلام آباد کی متنازعہ لال مسجد اور خطیب مولانا عبدالعزیز کے وکیل نے حال ہی میں گمشدہ پانچ بلاگرز اور سماجی کارکنوں کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ قائم کرنے کی درخواست جمع کروائی ہے۔

لال مسجد کے خطیب طارق اسد نے محمد طاہر نامی شخص کی جانب سے تھانہ آئی نائن اسلام آباد میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں پروفیسر سلمان حیدر سمیت لاپتہ پانچ بلاگرز کیخلاف دفعہ 295 سی اور 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
 
پروفیسر سلمان حیدر سمیت پانچ بلاگرز کے خلاف توہین رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کا مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست جمع کرا دی گئی۔ درخواست سول سوسائٹی آف پاکستان کے نام پر محمد طاہر نامی شخص نے تھانہ آئی نائن اسلام آباد میں جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست میں پروفیسر سلمان حیدر سمیت لاپتہ پانچ بلاگرز کیخلاف دفعہ 295 سی اور 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ طارق اسد کو وکیل بھی مقرر کیردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایڈووکیٹ طارق اسد لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے بھی وکیل ہیں، طارق اسد لال مسجد کی جانب سے بنائی جانے والی شہداء فاونڈیشن کی طرف سے بھی اکثر مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہوتے رہتے ہیں، لہذا قوی امکان ہے کہ یہ درخواست بھی لال مسجد کی جانب سے سول سوسائٹی کے نام پر جمع کرائی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfyed0xw6dtya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ