تاریخ شائع کریں2017 8 April گھنٹہ 15:42
خبر کا کوڈ : 264815

بشار اسد کے خلاف نئی امریکی سازش

بشار اسد کے خلاف نئی امریکی سازش
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر شامی حکومت کے خلاف داغے گئے 59 ٹام ہاک کروز میزائلوں کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک جبکہ شامی ایئربیس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ہونے والے مبینہ کیمیائی حملے کے ردعمل کے طور پر بحیرہ روم میں امریکی بحری جہاز سے شام کے الشعیرات ائیربیس پر 59 ٹام ہاک کروز میزائل داغے گئے۔

واضح رہے کہ یہ وہی ایئربیس ہے، جہاں سے مبینہ طور پر 4 اپریل کو شامی شہریوں پر مہلک گیس سے حملہ کیا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ’اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شام نے ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا، امریکا کی قومی سلامتی کے مفاد کے لیے ضروری ہے کہ مہلک کیمیائی ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور استعمال کو روکا جائے‘۔

شامی مبصر تنظیم کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایئر کموڈر سمیت 4 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ایئر بیس مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

مبصر تنظیم کا مزید کہنا تھا کہ ’میزائل حملے میں الشعیرات ایئربیس کا رن وے، ایندھن کے ٹینکس اور فضائی دفاعی نظام ٹکڑے ٹکڑے ہوکر بکھر گیا‘۔تنظیم کے سربراہ رمی عبدالرحمٰن کے مطابق ایئربیس پر سکھوئی 22، سکھوئی 24 اور ایم آئی جی 23 لڑاکا طیارے موجود تھے ، جبکہ افسران کا کوارٹر بھی مکمل تباہ ہوگیا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ حملے کا نشانہ بننے والا ایئربیس 4 اپریل کو ہونے والے خوفناک کیمیائی حملے اور شامی حکومت کے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام سے تعلق رکھتا تھا۔

امریکہ کا الزام کہ شام نے کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے ںہ صرف مشکوک ہے بلکہ دلائل سے بھی عاری ہے کیونکہ اس کی چند اہم ترین وجوہات ہیں۔

اول یہ کہ جب بشار اسد شام کی جنگ میں فاتح کے طور پر ابھررہے ہیں اور دہشت گرد تیزی سے شام کی جنگ سے فرار ہو رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں‌کیا بشار اسد دیوانے ہیں کہ جو کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے پوری دنیا کو اپنا دشمن بنا لیں گے؟

دوم دیکھنا یہ ہے کہ اس الزام سے کس کو فائدہ ہو رہا ہے؟ اسد پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے سب سے زیادہ فائدہ دہشت گردوں کو پہنچ رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ ایک تیار کردہ سازش ہے جس کا مقصد بشار الاسد کی فتوحات کو پیچھے لانا اور دہشت گردوں کا نئی طاقت فراہم کرنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfyjd0tw6dvca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ