تاریخ شائع کریں2017 28 April گھنٹہ 19:11
خبر کا کوڈ : 266661

جنوبی کوریا تاڈ میزائیل کی تعیناتی کے اخراجات برداشت کرے

تاڈ میزائل سسٹم کی تعیناتی پر آنے والے اخراجات امریکہ کو ہی برداشت کرنا ہوں گے۔جنوبی کوریا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا سے تاڈ میزائل سسٹم کی تعیناتی پر ایک ارب ڈالر کے اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان اخراجات کے بارے میں اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
جنوبی کوریا تاڈ میزائیل کی تعیناتی کے اخراجات برداشت کرے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا سے تاڈ میزائل سسٹم کی تعیناتی پر ایک ارب ڈالر کے اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان اخراجات کے بارے میں اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جنوبی کوریا سے تاڈ میزائل سسٹم کی تعیناتی کے اخراجات وصول کریں گے۔انھوں نے کہا کہ واشنگٹن، دو طرفہ تجارتی لین دین میں کمی کے بارے میں سیؤل سے دوبارہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ جنوبی کوریا نے جمعے کے روز تاڈ میزائل سسٹم کی تعیناتی پر سیؤل سے اخراجات وصول کرنے کے بارے میں امریکی صدر کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس کے اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے کہ تاڈ میزائل سسٹم کی تعیناتی پر آنے والے اخراجات امریکہ کو ہی برداشت کرنا ہوں گے۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ ساتھ اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے کہ سیؤل، واشنگٹن کو ضرورت کی زمین اور تنصیبات فراہم کرے گا اور تاڈ میزائل سسٹم کی تعیناتی سمیت اس قسم کے تمام اقدامات کے اخراجات امریکہ برداشت کرے گا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ نے جنوبی کوریا کے عوام کی وسیع پیمانے پر مخالفت کے باوجود تاڈ میزائل سسٹم کی منتقلی اور تعیناتی کا عمل شروع کردیا۔ سیؤل کے جنوب مشرق میں تین سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع شہر سئونجو کے سینکڑوں عوام نے تاڈ میزائل سسٹم کی تعیناتی کے موقع پر فوجی آلات اور میزائلوں کی حامل گاڑیوں کے سامنے جمع ہو کر شدید احتجاج کیا اور ان گاڑیوں کا راستہ روک دیا۔مظاہرین نے گاڑیوں پر پانی کی بوتلیں پھینکتے ہوئے تاڈ میزائل سسٹم تعینات کئے جانے پر اپنی سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں سے ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔حکومت چین نے بھی جنوبی کوریا میں تاڈ میزائل سسٹم تعینات کئے جانے پر امریکہ کو سخت خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس کے اس طرح کے اقدامات، جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے خلیج فارس کے عرب ملکوں کے بارے میں بھی یہی حکمت عملی اختیار کی ہے اور وہ ایرانوفوبیا کی پالیسی کو آگے بڑھانے کے علاوہ ایران کے خلاف ہر قسم کا پروپیگنڈہ کر کے ان عرب ملکوں کو بھاری قیمتوں میں بے تحاشہ ہتھیار اور فوجی ساز و سامان فروخت کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے عرب ملکوں خاص طور سے خلیج فارس کے عرب ملکوں سے کہا ہے کہ وہ امریکی مدد کے بغیر اپنا وجود باقی نہیں رکھ سکتے لہذا انھیں امریکی حمایت کے حصول میں آنے والے اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ملکوں کو داعش کے خلاف مہم پر آنے والے اخراجات بھی اٹھانا ہوں گے۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ اس قسم کے حیلوں بہانوں سے اپنے بے تحاشہ ہتھیار فروخت اور مغرب سے وابستہ مشرق وسطی کے ملکوں میں عوام کی تحریکوں کو کچلنے میں ان ممالک کی حکومتوں کی مدد کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcg339xqak9334.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ