تاریخ شائع کریں2017 29 April گھنٹہ 14:50
خبر کا کوڈ : 266760

خالد مشعل کا صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کے نام پیغام

لسطینی قوم فلسطینی شہدا اور قیدیوں کو کہ جنھوں نے اپنے وطن کے لئے جاں فشانی کی اور خون کا نذرانہ پیش کیا، کبھی فراموش نہیں کرے گی
فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحریک حماس ان کی آواز کو دنیا والوں تک پہنچانے اور جیلوں میں جاری صیہونی حکومت کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لئے اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔
خالد مشعل کا صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کے نام پیغام
فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحریک حماس ان کی آواز کو دنیا والوں تک پہنچانے اور جیلوں میں جاری صیہونی حکومت کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لئے اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ فلسطینی قوم فلسطینی شہدا اور قیدیوں کو کہ جنھوں نے اپنے وطن کے لئے جاں فشانی کی اور خون کا نذرانہ پیش کیا، کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدی اپنی بھوک ہڑتال کر کے پوری دنیا کو اس بات کا پیغام دے رہے ہیں کہ ان جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے معمولی ترین حقوق تک کو کس طرح سے پایمال کیا جا رہا ہے۔

خالد مشعل نے کہا کہ اس وقت تمام فلسطینی گروہوں، جماعتوں اور فلسطینی شخصیات پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کو صیہونی جیلوں سے رہا کرانے کے لئے متحد ہو جائیں اور تمام قیدیوں کو رہا کرانے تک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہیں۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں نے جیلوں کی ابتر صورت حال اور صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں اور رویے کے خلاف احتجاج کے طور پر سترہ اپریل سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی اس بھوک ہڑتال کے بعد سے تمام فلسطینی شہروں اور علاقوں میں ان کی حمایت میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcg339xzak93u4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ