تاریخ شائع کریں2017 19 August گھنٹہ 15:30
خبر کا کوڈ : 280160

تکفیری دہشت گرد، اسلامی شدت پسند یا امریکہ کی انسانی سپر

انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جو رپورٹ منظر عام پر آئی ہے اس مطابق داعش کی جانب مائل ہونے والے افراد میں ان پڑھ افراد کی ت
یہ افراد دوستانہ محافل، مسجد، قید خانوں، اسکول، یونیورسٹیوں سے اپنے کام کرنے کی جگہوں سے داعش کی تبلیغ کے سبب داعش میں شامل ہوئے تھے ان میں بہت ہی کم ایسے افراد جو انٹرنیٹ کے ذریعے سے داعش میں شامل ہوئے ہوں
تکفیری دہشت گرد، اسلامی شدت پسند یا امریکہ کی انسانی سپر
یہ بات درست ہے کہ اس  طرح کے گروہ  کہ جو اسلامی دشمنی میں بنائے جا تے ہیں یہ صرف امریکہ کےہی توسط سے سامنے لائے جاتے ہیں کہ جو اس کی سازشوں اور تسلط پسند اہداف کو حاصل کر اسکیں لہذا علاقے میں ان گروہوں کی حرکات کا ہم مشاہدہ کر سکتے ہیں، علی الظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ اسلامی گروہ ہیں جبکہ یہ مسلمان نما ناصرف حقیقت اسلام سے دور ہیں بلکہ اسلام کے بارے میں درست اطلاع بھی نہیں رکھتے،چناچہ جو اس سلسلے میں تحقیقات ہو ئی ہیں ان کے پیش نظریہ لوگ اصول دین سے بھی واقف نہیں ہیں حتی ان کو نماز بھی نہیں آتی ہے۔

انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جو رپورٹ منظر عام پر آئی ہے اس مطابق  داعش کی جانب مائل ہونے والے افراد میں ان پڑھ افراد کی تعداد زیادہ ہے اور وہ اسلام کی درست شناخت بھی نہیں رکھتے ہیں۔

یہ تفصیلی رپورٹ دو افراد  کی محنت کا نچوڑ ہے جس میں مانچیسٹر یونیورسٹی کے پروفیسرحامد السعید اور برطانیوی ماہر امور دہشت گردی ریچرڈ بارتھ شامل ہیں انھوں نے 43 مرد اور 1 خاتون دہشت گرد سے انٹرویو لئے ہیں کہ جو 12 ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور شام میں داعش کی دہشت گرد تنظیم میں شامل ہو ئے تھے۔

ان افراد میں دینی مسلمات کے جس پر ایمان لانا ضروری ہے، پر یقین بھی نہیں تھا یہ صرف داعش کے فریبی وعدوں پر بھروسہ کرکے ا ن میں شامل ہوئے تھے کہ جس میں ماہانہ آمدنی اور گھر، شادی اہم ترین وعدے تھے جو ان 43افراد کے داعش میں شامل ہونے کا سبب بنے تھے۔

یہ افراد دوستانہ محافل، مسجد، قید خانوں، اسکول، یونیورسٹیوں سے اپنے کام کرنے کی جگہوں سے داعش کی تبلیغ کے سبب داعش میں شامل ہوئے تھے ان میں بہت ہی کم ایسے افراد جو انٹرنیٹ کے ذریعے سے داعش میں شامل ہوئے ہوں۔

ان میں سے بہت سے بے کار ،ان پڑھ،تھے اکثر ان کی محرومیت داعش میں جذب کا سبب بنی ہے جبکہ یہ لوگ اسلامی شناخت بھی نا رکھتے تھے،ان میں شامل ہونے والے افراد میں ایک چیز جو مشترک تھی وہ یہ کہ جوان اور نوجوانوں یا کام کرنے والے بچوں میں  سے تھے جو زندگی سے مایوسی تھےیا زندگی کا معنٰی و مفہوم  انکے لئے روشن نہیں  تھاان میں کوئی فکری پختگی نا تھی،ان میں احساس کمتری اور معاشرےسے تعصب، حکومتوں سے دشمنی اور دوسرے ایسے عوامل تھے کہ جو داعش میں شامل ہونے کاسبب بنے۔

اس رپورٹ  سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس طرح سے حکومتوں نے اپنے اجتماعی بحران کے نتیجے میں پیدا ہونے والے شدت پسند افراد کو اسلام دشمنی میں استعمال کیا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcg3z9xzak97q4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ