تاریخ شائع کریں2016 16 December گھنٹہ 11:14
خبر کا کوڈ : 253980
حجت الاسلام محمد حسن اختری

فرقہ واریت پھیلانے والے میڈیا زرائع سے مقابلہ کیا جائے

بعض اسلامی ممالک کے سربراہان فتنہ و فساد اور فرقہ واریت کے اصل محرک ہیں
عالمی مجلس اہل بیت ع کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام محمد حسن اختری نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ فرقہ واریت پھیلانے والے میڈیا زرائع سے مقابلہ کیا جائے۔
فرقہ واریت پھیلانے والے میڈیا زرائع سے مقابلہ کیا جائے
عالمی مجلس اہل بیت ع کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام محمد حسن اختری نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ فرقہ واریت پھیلانے والے میڈیا زرائع سے مقابلہ کیا جائے۔

تیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس اہل بیت ع کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام محمد حسن اختری نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے علمائے کرام، رہبران اور رہنمائوں سے تقاضہ کرتے ہیں کہ کہ وہ جوانوں کو گمراہی سے بچائیں کیونکہ جوانوں کی گمراہی اور ان کا بعض مسائل سے آشنا نہ ہونا تکفیریت کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اسلامی ممالک کے سربراہان دشمن کے ہاتھ کا کھلونا بنتے رہیں گے ہم وحدت تک نہیں پہنچ سکتے اور ہمیں امید ہے کہ ہم وہ جلد اس بات کو سمجھ جائیں گے۔

حجت الاسلام اختری نے کہا کہ خداوند متعال نے خود قرآن میں کہا ہے کہ فرقہ واریت پھیلانے والوں کی شناسائی کرو اور ان سے برائت کا اظہار کرو اور آج یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خدا کے فرمان پر عمل کریں اور فرقہ واریت کو فروغ دینے والوں کو اپنے آُ سے دور کریں۔
 
 
https://taghribnews.com/vdcg7w9xzak9ny4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ