تاریخ شائع کریں2017 23 June گھنٹہ 19:11
خبر کا کوڈ : 272682

عالمی یوم القدس: عراق کے مختلف شہروں میں ریلیاں

دارالحکومت بغداد میں عالمی یوم قدس کا مرکزی جلوس نکالا گیا جس میں عراقیوں نے بھرپور شرکت کی اور صیہونی حکومت کے ایک بڑے پرچم کو پیروں تلے رون
عراق کے مختلف ٹی وی چینلوں نے بھی اپنے روزانہ کے پروگراموں کا سلسلہ روک کر کے براہ راست طور پر عالمی یوم قدس کے جلوس اور مظاہروں میں وسیع پیمانے پر شریک عراقیوں کی تصاویر نشر کیں
عالمی یوم القدس: عراق کے مختلف شہروں میں ریلیاں
عراق کے مختلف شہروں میں عالمی یوم قدس کے جلوس نکالے گئے اور مظاہرے کئے گئے جن میں مختلف جماعتوں اور گروہوں کے رہنماؤں و اراکین، علمائے کرام اور قبائلی سرداروں اور عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت بغداد میں عالمی یوم قدس کا مرکزی جلوس نکالا گیا جس میں عراقیوں نے بھرپور شرکت کی اور صیہونی حکومت کے ایک بڑے پرچم کو پیروں تلے روندا۔

جلوس اور مظاہروں میں اسلامی مزاحمت کے مختلف گروہوں اور اراکین نے بھی شرکت کی جنھوں نے فوجی لباس پہن رکھا تھا اور ان کے ہاتھوں میں عراق کے دینی مراجع تقلید اور رہبر انقلاب اسلامی کی تصاویر موجود تھیں اور وہ جلوس اور مظاہروں میں پیش پیش نظر آرہے تھے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں اور اس منظر سے وہ یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ بیت المقدس کی آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف استقامت اور دہشت گردی کے خلاف مہم، دونوں ایک ہی مقصد کے ساتھ جاری ہے۔

عراق کے مختلف ٹی وی چینلوں نے بھی اپنے روزانہ کے پروگراموں کا سلسلہ روک کر کے براہ راست طور پر عالمی یوم قدس کے جلوس اور مظاہروں میں وسیع پیمانے پر شریک عراقیوں کی تصاویر نشر کیں۔

عراق کے مقدس شہر نجف اشرف، کربلائے معلی۔ ناصریہ، العمارہ اور دیوانیہ سمیت مختلف شہروں میں عالمی یوم قدس کے جلوس نکالے گئے جن میں عراقیوں نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔
https://taghribnews.com/vdcg7x9xxak9u34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ