تاریخ شائع کریں2017 20 August گھنٹہ 14:54
خبر کا کوڈ : 280287

عراق:شہر تلعفر کی آزادی کے لیے خلاف کارروائی شروع

تلعفر کو آزاد کروانے کیلئے معرکہ شروع ہو گیا ہے۔ حیدر العبادی
عراقی فوج کی داعش کے زیرِ قبضہ شہر تلعفر کی آزادی کے لیے کارروائی شروع
عراق:شہر تلعفر کی آزادی کے لیے خلاف کارروائی شروع
عراقی فوج نے دہشتگر تنظیم داعش کے زیرِ قبضہ آخری عراقی شہر تلعفر کی آزادی کے لیے خلاف کارروائی شروع کردی۔


عراقی وزیرِ اعظم حیدر العبادی نے تقریر میں تلعفر پر حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے پاس اب دو ہی راستے رہ گئے ہیں، ہتھیار ڈال دو یا مر جاؤ۔


حیدر العبادی نے عراقی فوج کی سیاہ وردی پہن کر اور عراقی جھنڈے کے آگے کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ تلعفر کو آزاد کروانے کیلئے معرکہ شروع ہو گیا ہے۔


انہوں نے تقریر کے اختتام پر عراقی فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام دنیا آپ کے ساتھ ہے۔ عراقی فوج نے جولائی میں داعش کے گڑھ موصل پر قبضہ کر لیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcg7z9xuak97x4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ