تاریخ شائع کریں2017 26 April گھنٹہ 16:03
خبر کا کوڈ : 266454

نیتن یاہو نے جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دیدی

جرمن وزیر خارجہ کی حقوقِ انسانی کی تنظیموں کے ساتھ ایک مجوزہ ملاقات پر یہ کشیدگی پیدا ہوئی
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دیدی ہے.
نیتن یاہو نے جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دیدی
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دیدی ہے.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دورے پر آئے ہوئے جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل کی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی حقوقِ انسانی کی تنظیموں کے ساتھ ایک مجوزہ ملاقات پر یہ کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔

اسرائیلی ٹیلی وژن نے بتایا کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اسی وجہ سے گابریئل کے ساتھ مجوزہ مذاکرات منسوخ کرنے پر غور کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق گابریئل کو ملاقات کے لیے نیتن یاہو یا پھر انسانی حقوق کے علمبردار گروپوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ گابریئل نے کہا کہ اگر اس بنا پر نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات نہ ہو سکی تو یہ افسوس کی بات ہو گی ، لیکن بہرحال توقع ہے کہ ملاقات ہوجائے گی۔
https://taghribnews.com/vdcgn39xtak93t4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ