تاریخ شائع کریں2017 25 May گھنٹہ 10:56
خبر کا کوڈ : 269154

میڈ ان امریکہ ناکام کانفرنس پر وضاحتیں دی جانے لگیں

مبصرین کا کہنا ہے کہ عرب ملکوں کو ایران سے خوفزدہ کرکے امریکہ صرف اپنا اسلحہ بیجنا چاہتا تھا
ریاض میں ہونیوالی امریکی اسلامی کانفرنس کے بعد دنیا بھر میں اس "میڈ ان امریکہ کانفرنس" کا بھرپور مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔
میڈ ان امریکہ ناکام کانفرنس پر وضاحتیں دی جانے لگیں
 ریاض میں ہونیوالی امریکی اسلامی کانفرنس کے بعد دنیا بھر میں اس "میڈ ان امریکہ کانفرنس" کا بھرپور مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔

اس کانفرنس کے انعقاد نے جہاں استعمار کے ایجنٹوں کو بے نقاب کیا ہے، وہیں آل سعود کے کردار سے بھی پردہ اُٹھا دیا ہے۔ کانفرنس کے دوران عرب شہزادوں کا ٹرمپ کی بیوی اور بیٹی کو للچائی ہوئی نظروں سے دیکھنے والی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں یہ ویڈیوز ٹاپ 5 میں شامل ہو چکی ہیں۔

سعودیوں کے اِس کردار کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور آل سعود کو دنیا بھر کے مسلمان اسلام کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ قرار دے رہے۔

سوشل میڈیا پر ہونیوالی لعن طعن کے بعد پاکستان میں بھی سعودی عرب کے نمک خواروں نے اپنے بیانات بدل لئے ہیں۔ لاہور پریس کلب میں ہونیوالی "وحدت امت کانفرنس" میں پاکستان علماء کونسل کے متنازع چیئرمین طاہر اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ہونیوالی کانفرنس ایران کیخلاف نہیں بلکہ دہشتگردی کیخلاف تھی۔

طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ جو جو ممالک دہشتگردی میں ملوث ہیں یا کسی دوسرے ملک میں مداخلت کر رہے ہیں وہ اپنے کردار پر نظر ثانی کریں۔

طاہر اشرفی کی اس بات پر مبصرین نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردی بھی کروا رہا ہے، کلبھوشن کی شکل میں دوسرے ممالک میں مداخلت بھی کر رہا ہے لیکن ریاض میں ہونیوالی کانفرنس میں اسے ڈونلڈ ٹرمپ نے "کلین چٹ" دے کر دہشتگردی کا شکار ملک قرار دے دیا ہے جبکہ دہشتگردی کے شکار ملک پاکستان کا تذکرہ تک نہیں کیا گیا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ عرب ملکوں کو ایران سے خوفزدہ کرکے امریکہ صرف اپنا اسلحہ بیجنا چاہتا تھا جس میں وہ کامیاب رہا، ایران کی پالیسیاں اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہیں اور وہ کسی بھی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔
https://taghribnews.com/vdcgny9xtak93q4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ