تاریخ شائع کریں2016 18 December گھنٹہ 10:37
خبر کا کوڈ : 254213

تکفیری گروہ انسانیت اور مقدس مقامات کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہیں

ان گروہوں کو غاصب صیہونی حکومت کی تباہ کاریوں اور سازشوں سے کوئی سروکار نہیں ہے بلکہ یہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں
لبنان کی معروف علمی شخصیت محترمہ عفاف حکیم نے کہا ہے کہ عالم اسلام میں آج ہم جس تباہ و برباد کرنے والے محرک کا مشاہدہ کر رہے ہیں وہ در اصل ان لوگوں کے حسد و کینہ کا نتیجہ ہے کہ جنہوں نے مسئلہ فلسطین کو نشانہ بنایا ہوا ہے اور اسلام اور اسلامی اقدار کے لئے باعث خطر ہیں اور ہمیں چاہئے کہ ہم ان سے مقابلہ کریں۔
تکفیری گروہ انسانیت اور مقدس مقامات کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہیں
لبنان کی معروف علمی شخصیت محترمہ عفاف حکیم نے کہا ہے کہ عالم اسلام میں آج ہم جس تباہ و برباد کرنے والے محرک کا مشاہدہ کر رہے ہیں وہ در اصل ان لوگوں کے حسد و کینہ کا نتیجہ ہے کہ جنہوں نے مسئلہ فلسطین کو نشانہ بنایا ہوا ہے اور اسلام اور اسلامی اقدار کے لئے باعث خطر ہیں اور ہمیں چاہئے کہ ہم ان سے مقابلہ کریں۔

تیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کی اختتامی قریب سے خطاب کرتے ہوئَے لبنان کی علمی شخصیت محترمہ عفاف حکیم کا کہنا تھا کہ یہ دشہتگرد گروہ اپنے منحرف عقائد اور نظریات کی وجہ سے بعض ڈکٹیٹر حکومتوں کہ جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے مالی اور اسلحہ جاتی امداد حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تکفیری گروہوں نے خون کی حرمت کو بھی پامال کر دیا کہ جس کی حرمت کعبۃ اللہ سے بھی زیادہ ہے۔

عفاف حکیم نے کہا کہ تکفیری گروہ انسانیت اور مقدس مقامات کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ اسلامی معاشرہ نابود ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان گروہوں کو غاصب صیہونی حکومت کی تباہ کاریوں اور سازشوں سے کوئی سروکار نہیں ہے بلکہ یہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں لیکن یہ جان لیں کہ ان کے یہ منحرف افکار کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پائیں گے۔
 
https://taghribnews.com/vdcgqt9xwak9nx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ