تاریخ شائع کریں2017 21 January گھنٹہ 14:52
خبر کا کوڈ : 257715

تکفیری تنظیم نے پاراچنار دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

پاراچنار:دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی
یہ حملہ مختلف ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا ہے
تکفیری تنظیم نے  پاراچنار  دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی
ڈیلی پاکستان کے مطابق پاراچنار میں ہفتے کی صبح ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔ یہ ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے مختلف خبر رساں اداروں کو بھیجی گئی ای میل میں قبول کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ مختلف ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عید گاہ مارکیٹ کے قریب بم دھماکے سے 20 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ پرانی سبزی منڈی میں اس وقت ہوا جب وہاں پر لوگوں کا سبزی خریدنے کیلئے رش لگا ہوا تھا۔ دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے ساجد طوری کا کہنا تھا کہ بم سیب کی پیٹی میں نصب کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcgqu9xnak9nu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ