تاریخ شائع کریں2017 20 October گھنٹہ 08:55
خبر کا کوڈ : 289512

برطانیہ، بالفور اعلامیے کے سبب ملت فلسطین سے معافی مانگے

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کے جرائم کو روکا جائے:عصام بکر
برطانیہ کو چاہئے کہ وہ ملت فلسطین پر روا رکھے جانے والے تاریخی ظلم کی تلافی کرے- عصام بکر
برطانیہ، بالفور اعلامیے کے سبب ملت فلسطین سے معافی مانگے
ایسے عالم میں جب حکومت برطانیہ ، بالفور معاہدے کو سو سال مکمل ہونے کا جشن منانے جا رہی ہے ، فلسطینی گروہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے ملت فلسطین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے -

بالفور اعلامیہ انیس سو سترہ میں اس وقت کے برطانوی وزیرخارجہ آرتور جیمز بالفور کے توسط سے جاری کیا گیا تھا- یہ اعلامیہ غاصب صیہونی حکومت کےغاصبانہ قیام کی ایک کوشش شمار ہوتا ہے-

العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے قومی و اسلامی گروہوں نے رام اللہ میں برٹش کونسل کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور مظاہرے کئے اور بالفور معاہدے کو سو سال پورے ہونے کی تقریب منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا-

رام اللہ اور البیرہ شہروں میں اسلامی و قومی شخصیتوں کے کوآرڈینیٹر عصام بکر نے اس موقع پر کہا کہ برطانیہ کو چاہئے کہ وہ ملت فلسطین پر روا رکھے جانے والے تاریخی ظلم کی تلافی کرے-

عصام بکر نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کے جرائم کو رکوائے اور غاصب صیہونی حکومت کو قرار واقعی سزا دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی رعایت کرنے کا پابند بنائے-

 
 
 
 
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcgqy9xxak97n4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ