تاریخ شائع کریں2017 16 April گھنٹہ 08:45
خبر کا کوڈ : 265446

لاہور سے گرفتار دہشتگردوں کی ساتھی حیدرآباد کی لاپتہ نورین نکلی

دو ماہ شام میں داعش کے ساتھ گزارے اور چھ روز قبل ہی پاکستان واپس آئی تھی
خفیہ معلومات کی بنیاد پر پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے قریب سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والی خاتون کی شناخت نورین لغاری کے نام سے ہوئی ہے جو داعش میں شمولیت کیلئے گھر سے فرار ہوئی تھی۔
لاہور سے گرفتار دہشتگردوں کی ساتھی حیدرآباد کی لاپتہ نورین نکلی
خفیہ معلومات کی بنیاد پر پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے قریب سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والی خاتون کی شناخت نورین لغاری کے نام سے ہوئی ہے جو داعش میں شمولیت کیلئے گھر سے فرار ہوئی تھی۔

نورین نے دو ماہ شام میں داعش کے ساتھ گزارے اور چھ روز قبل ہی پاکستان واپس آئی تھی۔ کارروائی میں دہشتگردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

جائے وقوعہ سے نورین کا کالج کارڈ، اس کے والد کا شناختی کارڈ اور والد کا خط بھی ملا ہے۔

حساس اداروں نے حیدرآباد پولیس سے بھی رابطہ کیا ہے۔ نورین دس فروری کو حیدرآباد سے لاپتہ ہوئی تھی۔ وہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ تھی۔
https://taghribnews.com/vdcgtn9x3ak93t4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ