تاریخ شائع کریں2017 4 October گھنٹہ 22:21
خبر کا کوڈ : 286975

کیٹلونیا اسپین کا حصہ رہےگا۔ اسپین کے صدر

خودمختاری کا ریفرنڈم غیرقانونی ہے۔ فلپ ششم
اسپین کی حکومت کے دباؤ اور پولیس کی مداخلت کے خلاف کیٹلونیا میں عام ہڑتال
کیٹلونیا اسپین کا حصہ رہےگا۔ اسپین کے صدر
اسپین کی حکومت کے دباؤ اور پولیس کی مداخلت کے خلاف کیٹلونیا میں عام ہڑتال کی گئی جبکہ اسپینی صدر نے ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین کے مشرق میں واقع کیٹلونیا خود مختار انتظامیہ کی آزادی کے حامی بعض مزدور یونین اور سول سوسائیٹیز کی اپیل پرحکومت اسپین کے دباؤ اور پولیس کی مداخلت کے خلاف عام ہڑتال کی گئی۔

اسپین کی حکومت نے کیٹلونیا کی آزادی کے ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود کیٹلونیا میں یکم اکتوبر کو ریفرنڈم کروایا گیا اور اسی فیصد عوام نے اسپین سے آزادی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

اسپین کی حکومت اور امریکا سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے اسے قبول نہیں کیا۔ یورپی یونین نے اسے اسپین کا اندرونی معاملہ قرار دیا۔ اسپین کے صدر فلپ ششم نے قوم سے خطاب میں کیٹلونیا کے عوام اور سیاسی جماعتوں کو خبردار کیاکہ وہ خطرناک راستہ اختیار کررہے ہیں۔ خودمختاری کا ریفرنڈم غیرقانونی ہے۔ اسے کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائےگا۔ اور کیٹلونیا اسپین کا حصہ رہےگا۔
https://taghribnews.com/vdcgu39xnak97y4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ