تاریخ شائع کریں2017 3 October گھنٹہ 20:52
خبر کا کوڈ : 286777

کابل اور اسلام آباد دو طرفہ مذاکرات کا عمل جلد دوبارہ بحال کرینگے۔

کابل اوراسلام آباد کے مابین مذاکرات کا عمل
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسلام آباد وعدوں پرعملدرآمد کرے گا۔ عبداللہ عبداللہ
کابل اور اسلام آباد دو طرفہ مذاکرات کا عمل جلد دوبارہ بحال کرینگے۔
افغانستان کا کہنا ہے کہ کابل اوراسلام آباد کے مابین مذاکرات کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق افغان چیف ایگزیکٹو آفس نے پیر کے روزایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کابل اور اسلام آباد دو طرفہ مذاکرات کا عمل جلد دوبارہ بحال کریں گے۔

افغان چیف ایگزیکٹو  عبداللہ عبداللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسلام آباد وعدوں پرعملدرآمد کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ نے ایک فوجی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کا دورہ کیا اور وہاں افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان بہترین سیکیورٹی تعلقات کی برقراری کے لیے مذاکرات کیے ۔

دورہ کابل سے واپسی کے بعد پاکستان کےآرمی چیف نے آج جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں افغانستان کے حوالے سے بات چیت سمیت دیگر اہم معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

 
https://taghribnews.com/vdcgu39xuak97u4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ