تاریخ شائع کریں2017 21 September گھنٹہ 15:18
خبر کا کوڈ : 284878

روہنگیا مسلمانوں پر کئے جانے والے مظالم کی جامع اور آزادانہ تحقیقات کی اجازت

میانمار اقوام متحدہ کے مشن کو روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کی اجازت دے: او آئی سی
اسلامی تعاون تنظیم روہنگیا مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کے لئے کلیدی کردار ادا کرے۔ وزیراعظم پاکستان
روہنگیا مسلمانوں پر کئے جانے والے مظالم کی جامع اور آزادانہ تحقیقات کی اجازت
اسلامی تعاون تنظیم نے میانمار پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے حقائق کا پتہ لگانے والے مشن کو رسائی کی اجازت دے تاکہ روہنگیا مسلمانوں پر کئے جانے والے مظالم کی جامع اور آزادانہ تحقیقات کے بعد اس میں ملوث افرادکو انصاف کے کٹہرے میں لایاجاسکے۔

یہ اپیل نیویارک میں روہنگیامسلمانوں کے بارے میں تنظیم کے رابطہ گروپ کے اجلاس کے بعد ایک اعلامیے میں کی گئی ہے۔ او آئی سی نے میانمار پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی سمیت انہیں درپیش مصائب کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ کرے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے صوبہ رکھائن میں امن، استحکام اورخوشحالی کیلئے کوفی عنان کی سربراہی میں رکھائن سے متعلق کمیشن کی سفارشات پرفوری اورمکمل عملدرآمد پر زور دیا۔

رابطہ گروپ نے تشدد سے متاثرہ تمام افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامداد کی فراہمی کیلئے ینگون میں انسانی امور کے بارے میں او آئی سی کا دفتر کھولنے کی ایک بار پھر اپیل کی۔

رابطہ گروپ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ میانمار کے بے گھر ہونیوالے تمام پناہ گزینوں کی صوبہ رکھائن میں ان کے گھروں کو واپسی کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے اسلامی تعاون تنظیم یا اقوام متحدہ کی کوششوں میں بھرپور حصہ لیا جائیگا۔

انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم پرزور دیا کہ روہنگیا مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کے لئے کلیدی کردار ادا کرے۔
https://taghribnews.com/vdcgut9x7ak9774.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ