تاریخ شائع کریں2017 22 October گھنٹہ 00:43
خبر کا کوڈ : 289774

آج عالم اسلام کا مقابلہ انحرافی اور دہشت تنظیموں سے ہے

علماء جدید شرائط کے مطابق فتاویٰ صادر کریں اور حیات بخش امور میں تجدید نظر کریں
وحدت کے ساتھ،فرقہ ضالہ اورانحرافی موج کا ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کیا جائے
آج عالم اسلام کا مقابلہ انحرافی اور دہشت تنظیموں سے ہے
مصر کے وزیر اوقاف نے کہا ہے کہ بعض غیرعالم افراد کی جانب سے فتوے کا صدور انحرافی گروہو کی ایجاد کاسبب بنا ہے، ضرورت پڑنے پر علماء اس کا مقابلہ کریں گے۔
   
تقریب،خبررساں ایجنسی﴿تنا﴾ کے مطابق، مصر کے وزیر اوقاف محمد مختار جمعہ نے مصر میں ہونے والی کانفرنس کہ جس کا عنوان معاشرے کے قیام میں فتوے کا کردار تھا ، اس کانفرنس میں انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ،معاشرے میں قیام امن کے لئے علماء پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انھوں کہا ہے کہ،وہ لوگ کہ جو فتوی دینے کی شائستگی نہیں رکھتے،ان غیر عالم افراد کے فتاوں سے انحرافی افکار اور گروہ جنم لیتے ہیں،اہل علم کی ذمہ داری ہے کہ سنجیدگی کے ساتھ اس مشکل کوحل کریں۔

انھوں نے وضاحت کی کہ آج عالم اسلام کا مقابلہ انحرافی اور دہشت تنظیموں سے ہے کہ جنھوں نے فکری،دینی وثقافتی بھونچال پیدا کر دیا ہے لہذا ان کا مقابلہ کیا جائے۔

انھوں نے مزیدکہا ہے کہ ،دہشت گردوں کا کوئی دین مذھب نہیں ہوتا، لہذا اتحاد کے ساتھ اور ایک دوسرے سے تعاون کر کے اس فرقہ ضالہ اور انحرافی افکار کا مقابلہ کیا جائے اور اس میں ثابت قدم رہا جائے۔

انھوں نے علماء کو عوام کی پناہ گاہ قرار دیا اور کہا ہے کہ علماء جدید شرائط کے مطابق فتاویٰ صادر کریں اور حیات بخش امور میں تجدید نظر کریں اگر چہ تجدید گرائی سخت مسئلہ ہے کہ جس میں بہت زیادہ کوشش اور فکر کی ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdcguy9xtak97u4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ