تاریخ شائع کریں2017 28 May گھنٹہ 12:28
خبر کا کوڈ : 269479

یمنی فورسز کا آپریشن، متعدد سعودی فوجی مارے گئے

گشت پر موجود سعودی فوجیوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا
یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں کے ایک منفرد آپریشن کے دوران سعودی علاقوں عسیر اور نجران میں 13 اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
یمنی فورسز کا آپریشن، متعدد سعودی فوجی مارے گئے
یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں کے ایک منفرد آپریشن کے دوران سعودی علاقوں عسیر اور نجران میں 13 اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے نجران علاقے میں ایک آپریشن کے دوران متعدد سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں نے اس سے قبل بھی نجران کے علاقے میں قائم ایک سعودی فوجی کیمپ کو میزائل کا نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب یمن جنگ کے میڈیا سیل نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں کے ہاتھوں عسیر علاقے میں متعدد سعودی اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

یمن میڈیا سیل نے اس حملے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی اہلکار ایک گاڑی میں سوار پہاڑی علاقے میں گشت کررہے تھے جن کو یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے سعودی فوجیوں میں اعلیٰ افسر بھی شامل ہے۔

 
https://taghribnews.com/vdcguy9xyak93t4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ