تاریخ شائع کریں2017 25 July گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 276723

شام: النصرہ فرنٹ شہر ادلب کا مکمل کنٹرول سنبھال چکی ہے

النصرہ فرنٹ کا ادلب پر مکمل کنٹرول
ادلب رقہ کے بعد دوسرا بڑا علاقہ ہے جو دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے۔
شام: النصرہ فرنٹ شہر ادلب کا مکمل کنٹرول سنبھال چکی ہے
شامی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ شامی شہر ادلب کا مکمل کنٹرول سنبھال چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق النصرہ فرنٹ نے ادلب سے اپنی حریف تنظیم احرار الشام کو شدید جھڑپوں کے بعد وہاں سے نکال باہر پھینکا ہے۔

واضح رہے کہ ادلب رقہ کے بعد دوسرا بڑا علاقہ ہے جو دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے، ادلب سے قبل داعش نے 2014ء میں رقہ پر کنٹرول کیا جو ابھی جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgx39xwak9uu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ