تاریخ شائع کریں2017 19 September گھنٹہ 01:33
خبر کا کوڈ : 284427

ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی تیار

پاکستان کا امریکا کے ساتھ سخت سفارتی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ
پاکستان پر ممکنہ طور پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد پاکستان کا ٹرمپ حکومت کے ساتھ ’’سخت ترین سفارتی پالیسی‘‘ اختیار کرنے کا فیصلہ
ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی تیار
پاکستان: وفاق نے امریکا کی جانب سے پاکستان پر ممکنہ طور پر پابندیاں عائد کرنے اور اتحادی کا درجہ کم کرنے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد آئندہ درپیش حالات سے نمٹنے کیلیے ٹرمپ حکومت کے ساتھ ’’سخت ترین سفارتی پالیسی‘‘ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سخت ترین پالیسی کے تحت 3 آپشنز پر بتدریج عمل درآمد کیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے امریکا کے ساتھ آئندہ کی پالیسی کے حوالے سے مخصوص آپشنز پر عمل در آمد کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کی منظوری سے کیا جائے گا۔

ان آپشنز میں امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کرنا ، دہشت گردی کے معاملات پر امریکا کے ساتھ باہمی تعاون میں کمی اور افغانستان کیلیے امریکی حکمت عملی میں عدم تعاون شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اپنی حکمت عملی پر عمل درآمد اس وقت کیا جائے گا جب ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے خلاف کسی اقدام کا اعلان کریگی۔
https://taghribnews.com/vdcgxt9xuak97t4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ