تاریخ شائع کریں2016 14 November گھنٹہ 14:56
خبر کا کوڈ : 250929

دنیابھر کی طرح آج پاکستان میں سپر مون ہوگا۔

سپر مون کہلانے والا یہ چاند زمین کے انتہائی قریب آجائے گا
آخری مرتبہ اس قسم کا سپرمون 1948ء میں دیکھا گیا تھا
دنیابھر کی طرح آج پاکستان میں سپر مون ہوگا۔
پاکستان بھر میں آج رات 6 بج کر 52 منٹ پر دکھنے والا چاند معمول کے چاند سے بڑا اور زیادہ روشن ہوگا جسے سپر مون کہا جا تا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق، چاند کو اردو ادب میں خاص مقام حاصل ہے۔ لاتعداد شعرا نے چاند کو خوبصورتی، تنہائی، اداسی سے منسلک کیا ہے۔

اسی طرح کئی مقامات پر شعرا چاند کو، خصوصا چودھویں کے چاند کو اپنے محبوب سے تشبیہہ دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
یہی خوبصورتی اور روشنی کا استعارہ چاند آج رات زمین سے قریب ترین ہوگا اور معمول سے 14 فیصد بڑا جبکہ 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔ 

سپر مون کہلانے والا یہ چاند زمین کے انتہائی قریب آجائے گا اور تقریباً 70 سال کے بعد زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ اتنا کم ہو گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر52 منٹ پرچاند زمین کے قریب ترین ہوگا اور لوگ سپر مون کے نظارے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

تاہم اسی رومانوی سپر مون نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ پشاور میں وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے سپرمون الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق، 14 نومبر کو سپرمون کے موقع پر کشش ثقل پر اثر پڑے گا جس کے نتیجے میں سمندری لہروں میں غیر معمولی چڑھاؤ ہوگا۔

لہٰذا ساحلی علاقوں پر رہنے والے عوام کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ  آخری مرتبہ اس قسم کا سپرمون 1948ء میں دیکھا گیا تھا جبکہ یہ موقع اب دوبارہ 25 نومبر 2034 کو آئے گا جب ایک بار پھر لوگ سپر مون دیکھ سکیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcgxz9xyak9ny4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ