تاریخ شائع کریں2017 26 July گھنٹہ 16:58
خبر کا کوڈ : 276895

بھارت کے لیے بڑا خطرہ

چین اور بھارت کے درمیان سکم کے محاذ پر کشیدگی
بھارت کے لیے بڑا خطرہ، روس اور چین نے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
بھارت کے لیے بڑا خطرہ
چین اور بھارت کے درمیان کئی دنوں سے سکم کے محاذ پر کشیدگی چل رہی ہے۔ بھارت نے بھی اپنی افواج چین کے سرحد پر اکٹھی کر رکھی ہیں۔

ایسے میں چین اور روس نے بحیرہ بالٹک میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان مشقوں میں دونوں طرف سے جنگی بحری بیڑوں کے علاوہ حملہ آور جنگی دستے نے بھی شرکت کی ہے۔  

جہازوں سے سمندر میں فائرنگ، فضائی اور زمینی مشترکہ دفاع کی مشقیں بھی کئی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان مشقوں کے دو اہم مقاصد ہیں: جن میں سے ایک یہ ہے کہ دونوں ممالک کے کمانڈرز ایک دوسرے سے آشنائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے عسکری نظم و نسق کو بھی جان سکیں۔

دوسرا یہ ہے کہ تعاون اور جنگی حکمت عملی کے بارے میں دو طرفہ صلاحیت کو پرکھ سکیں۔ واضح رہے کہ چین اور روسی کی مشترکہ جنگی مشقیں 28 جولائی تک جاری رہیں گی۔
https://taghribnews.com/vdcgy39xnak9u74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ