تاریخ شائع کریں2017 18 February گھنٹہ 12:01
خبر کا کوڈ : 260496

پاکستان بھر میں کومبنگ آپریشن / 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک

دہشت گردی کے واقعات میں سرحد پارسے تعاون کے روابط موجود ہیں جس پر گزشتہ رات افغان بارڈرسیکیورٹی وجوہات کی بنا پربند کردیا گیا تھا
پنجاب سمیت پاکستان بھر میں کومبنگ آپریشن کے دوران اب تک 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
پاکستان بھر میں کومبنگ آپریشن / 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک
پنجاب سمیت پاکستان بھر میں کومبنگ آپریشن کے دوران اب تک 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے احکامات کی روشنی میں پنجاب سمیت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تمام آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے اور اس دوران بڑی تعداد میں اہم گرفتاریاں بھی ہوئیں جب کہ انٹیلی جنس ادارے حالیہ واقعات کے پیچھے نیٹ ورکس بے نقاب کرنے میں پیشرفت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں سرحد پارسے تعاون کے روابط موجود ہیں جس پر گزشتہ رات افغان بارڈرسیکیورٹی وجوہات کی بنا پربند کردیا گیا تھا اور اب افغانستان سے کسی کو بھی غیر قانونی طور پر داخل نہیں ہونے دیں گے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پرنشانہ بنایا گیا ہے کیوں کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے اور وہاں سے مدد بھی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت مطلوب دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرے، افغان حکومت کو دی گئی فہرست میں شامل دہشت گرد طویل عرصے سے سرحد پارچھپے ہوئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پرسیکیورٹی فورسز نے ناکے پر ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ کر دی، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ تینوں ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے کلاچی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں اب تک 27 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے جمعرات کے روز درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملے کے نتیجے میں 88 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ حملے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہیں جب کہ حملے کے بعد آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے مشکوک سرگرمیوں کی کسی بھی اطلاع  کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 1135 پر دیں جب کہ خیبرپختونخوا اورفاٹا کےعوام 1125 پر اطلاع کریں۔
https://taghribnews.com/vdcgyz9x3ak93t4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ