تاریخ شائع کریں2017 23 February گھنٹہ 07:03
خبر کا کوڈ : 260991
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

آپریشن رد الفساد وقت کی ضرورت ہے / پاک فوج کے موثر اقدامات عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتے ہیں

شرپسندوں کے خلاف آپریشن میں رینجرز کو مکمل اختیار دیئے جانے چاہیے، تاکہ سیاسی دباؤ سمیت کوئی بھی بیرونی مداخلت ان پر اثر انداز نہ ہوسکے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاک فوج کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کے فیصلہ کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا۔
آپریشن رد الفساد وقت کی ضرورت ہے / پاک فوج کے موثر اقدامات عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتے ہیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاک فوج کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کے فیصلہ کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے پاک فوج کے موثر اقدامات عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے میں اگر حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات کئے جاتے تو آج ملک کو اتنے سانحات نہ دیکھنے پڑتے۔

شرپسندوں کے خلاف آپریشن میں رینجرز کو مکمل اختیار دیئے جانے چاہیے، تاکہ سیاسی دباؤ سمیت کوئی بھی بیرونی مداخلت ان پر اثر انداز نہ ہوسکے۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف فوج کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد مطلوبہ نتائج کے حصول تک جاری رہنا چاہیے، تاکہ وطن عزیز دہشت گردی کی لعنت سے پاک ہوسکے۔

علامہ راجہ ناصر نے مزید کہا ہے کہ ماضی میں اچھے بُرے طالبان کے نام پر منفی قوتوں کی سرپرستی کی گئی، جس کے نقصانات پوری قوم کو اٹھانا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی طرف سے بلاتفریق آپریشن کا اعلان اس لحاظ سے خوش آئند ہے کہ اس میں کسی بھی ملک دشمن قوت کے لئے کوئی نرم گوشہ نہیں۔

علامہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مذکورہ آپریشن کے نتائج یقیناََ حوصلہ افزا ہوں گے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل آپریشن ردالفساد کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgyz9xqak93y4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ