تاریخ شائع کریں2017 29 May گھنٹہ 12:32
خبر کا کوڈ : 269604

سانحہ الدراز کے شہدا کی تدفین اہل خانہ کو اطلاع دیئے بغیر کر دی گئی

تین بحرینی شہریوں کو المحرق قبرستان میں اور دو شہداء کو الماحوذ قبرستان میں دفن کر دیا گیا
آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے الدراز کے شہداء کو ان کے اہل خاندان کو اطلاع دیئے بغیر ہی دفن کر دیا-
سانحہ الدراز کے شہدا کی تدفین اہل خانہ کو اطلاع دیئے بغیر کر دی گئی
آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے الدراز کے شہداء کو ان کے اہل خاندان کو اطلاع دیئے بغیر ہی دفن کر دیا-

بحرین سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے الدراز میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر فوج کے حملے میں شہید ہونے والے تین بحرینی شہریوں کو المحرق قبرستان میں اور دو شہداء کو الماحوذ قبرستان میں دفن کر دیا- شہداء کے گھر والوں کو تدفین کی اطلاع نہیں دی گئی-

درایں اثنا بحرین کے کئی علاقوں میں اتوار کو شہریوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے ہوئے- مظاہرین نے آل خلیفہ کے ظالمانہ اقدامات کی مخالفت اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت کا اعلان کیا تاہم مظاہرے پرامن رہے اور کسی طرح کے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے-

دوسری جانب ایران میں بحرین کے مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے شیخ عبداللہ الدقاق نے کہا ہے کہ عراقی حکومت کی جانب سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو نجف اشرف جلاوطن کرنے کی درخواست مسترد کئے جانے کے بعد حکومت بحرین انھیں ترکی یا متحدہ عرب امارات جلاوطن کرنا چاہتی ہے-

بحرینی شیعوں کے مذہبی رہنما کے نمائندے نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو اپنے ملک اور اپنے عوام کے درمیان رہنا چاہئے، انھیں کسی بھی دوسرے ملک میں جلاوطن کرنے کی مخالفت کی ہے-

بحرین کے مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو آل خلیفہ کی کٹھ پتلی عدالت کی جانب سے ایک سال قید اور ان کے اثاثے ضبط کرنے کے فیصلے کے بعد شروع ہونے والے شدید احتجاجی مظاہروں کے بعد آل خلیفہ کے فوجیوں نے منگل کو الدراز میں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کر دیا تھا-

اس حملے میں چھے افراد شہید اور دو سو سے زیادہ زخمی ہو گئے جبکہ تقریبا تین سو افراد کو گرفتار کر لیا گیا- 
https://taghribnews.com/vdcgzy9xtak9334.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ