تاریخ شائع کریں2017 21 February گھنٹہ 16:16
خبر کا کوڈ : 260866

شام میں جنگ بعض ممالک اور سرفہرست امریکہ کے خلاف ہے: حزب اللہ

اس وقت شام كے حالات خطرے سے باہر ہيں: سيد حسن نصراللہ
امریکا اور اسرائیل میں ایران سے جنگ کرنے کی طاقت نہیں، سید حسن نصراللہ
شام میں جنگ بعض ممالک اور سرفہرست امریکہ کے خلاف ہے: حزب اللہ
ان خيالات كا اظہار لبنان كی مزاحمتی گروہ حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصراللہ نے گزشتہ پير كی رات ٹی وی چينل كو دیئے گئے انٹرويو ميں كيا اور اس موقع پر انہوں نے تازہ ترين علاقائی اور بين الاقوامی مسائل اور تبديليوں پر روشنی ڈالی.

حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصراللہ  نے كہا كہ آج شام ميں جاری جنگ صرف باغيوں اور دہشتگردوں سے نہيں بلكہ اين عناصر كو ہر طرح كی حمايت كرنے والے بعض ممالک بالخصوص امريكہ سے ہے. سيد حسن نصراللہ نے مزيد كہا كہ اس وقت شام كے حالات خطرے سے باہر ہيں اور وہاں موجود قانونی حكومت كا تختہ پلٹنے دينے كی باتيں دم توڑ گئيں. 


حسن نصراللہ نے بتايا كہ صرف سياسی عمل كے ذريعے سے ہی شامی بحران كا خاتمہ كيا جاسكتا ہے مگر بدقسمتی سے جب بھی سياسی عمل كو آگے بڑھانے كی كوششيں كی جاتی ہيں تو بعض علاقائی ممالك اس عمل كے خلاف سازشيں كرنے پر اتر آتے ہيں جس كا مقصد شام كی صورتحال سے اپنے مفادات كے حصول كے لئے استعمال كرنا ہے.


مزاحمتی فرنٹ اور اس عمل ميں اسلامی جمہوريہ ايران كے اہم كردار اور حزب اللہ كے مقاصد كا ذكر كرتے ہوئے حسن نصراللہ نے مزيد كہا كہ مزاحمتی عمل ميں كسی كو نشانہ نہيں بنايا جاتا بلكہ اس عمل اور تمام مزاحمتی فرنٹ كا مقصد القدس اور فلسطين كی آزادی ہے.


انہوں نے مزاحمتی فرنٹ كی مضبوطی اور مقاصد كے حصول پر قائد اسلامی انقلاب حضرت آيت اللہ سيد علی خامنہ ای كے حكيمانہ كردار اور ان كی رہنمائی كو سراہتے ہوئے كہا كہ مزاحمتی عمل ميں سپريم ليڈر كا كردار ہمارے لئے نہايت اہميت كا حامل ہے.
https://taghribnews.com/vdch-vni-23n-6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ