تاریخ شائع کریں2017 25 May گھنٹہ 12:04
خبر کا کوڈ : 269164
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

جذبہ ایمانی کے زریعے تمام تر مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے

خدا پر عملی بھروسہ، طاقتوں سے نہ ڈرنا اور اس عملی بھروسے کی مدد سے مشکلات پر غلبہ کرنا دفاع مقدس کا نتیجہ ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے فوج کے کمانڈروں، کارکنوں، ہنر کے شعبے سے وابستہ افراد اور دفاع مقدس کی یاد میں پیش کئے جانے والے پروگراموں کے منتظمین سے ملاقات میں ایران پر مسلط کردہ جنگ کے آٹھ سالہ دور میں پیش آنے والے واقعات کو فن و ہنر، ادب اور نئے طریقوں سے نئی نسل تک منتقل کرنے پر تاکید فرمائی اور اسے ایک انتہائی اہم اور قیمتی سرگرمی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ دفاع مقدس کے ایام کا ایک اہم اور لافانی درس یہ تھا کہ اگر صدق دل سے اور عملی طور پر خدا پر توکل کیا جائے تو اس ایمانی جذبے کے ذریعے یقینا تمام تر رکاوٹوں اور پیچیدگیوں پر غلبہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
جذبہ ایمانی کے زریعے تمام تر مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے فوج کے کمانڈروں، کارکنوں، ہنر کے شعبے سے وابستہ افراد اور دفاع مقدس کی یاد میں پیش کئے جانے والے پروگراموں کے منتظمین سے ملاقات میں ایران پر مسلط کردہ جنگ کے آٹھ سالہ دور میں پیش آنے والے واقعات کو فن و ہنر، ادب اور نئے طریقوں سے نئی نسل تک منتقل کرنے پر تاکید فرمائی اور اسے ایک انتہائی اہم اور قیمتی سرگرمی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ دفاع مقدس کے ایام کا ایک اہم اور لافانی درس یہ تھا کہ اگر صدق دل سے اور عملی طور پر خدا پر توکل کیا جائے تو اس ایمانی جذبے کے ذریعے یقینا تمام تر رکاوٹوں اور پیچیدگیوں پر غلبہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جانی اور مالی نقصانات کے باوجود دفاع مقدس نے ہمارے حالیہ دور اور مستقبل پر بھی گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ معاشرے میں انقلابی فطرت کا محفوظ  رہنا اور اس کی تقویت اور آج تک اس کے محفوظ رہنے کی وجہ مقدس دفاع کے ایام ہیں اور اگر وہ جہاد اور ایثار پر مبنی تحرک نہ ہوتا تو یقینا انقلابی جذبہ خطرے سے دوچار ہوجاتا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر فرمایا کہ خدا پر عملی بھروسہ، طاقتوں سے نہ ڈرنا اور اس عملی بھروسے کی مدد سے مشکلات پر غلبہ کرنا دفاع مقدس کا نتیجہ ہے اور اگر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی سمت گامزن ہونا چاہتا ہو تو اسے عام طور پر رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگر طاقت پسندی اور دنیا پسندی کی مخالفت اور روحانیت بھی اس معاشرے کے اہداف میں شامل ہوں تو رکاوٹوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایسے معاشرے میں خدا پر حقیقی توکل اور مشکلات پر غلبہ کرنے کے جذبے کی ضرورت دوچنداں ہوتی ہے۔

آپ نے اس نکتے کی جانب اشارہ کیا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران درپیش مشکلات پر کامیابی حاصل کرنے کا دعوی کرسکتا ہے کیونکہ اس کے پاس دفاع مقدس کے دوران پیش آنے والے مسائل اور مشکلات پر غلبہ حاصل کرنے کا بھرپور تجربہ موجود ہے۔

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر دل میں ایمان اور عمل میں خدا پر توکل ہو، تو ایسے ارادے کے مقابلے میں پہاڑ بھی ریزہ ریزہ ہوجاتے ہیں اور ان میں مزاحمت کی طاقت نہیں ہوتی۔

آپ نے مسلط کردہ جنگ کے ابتدائی ایام کی انتہائی مشکل صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ سن انیس سو اسّی کے ابتدائی دنوں سے لیکر سن انیس سو بیاسی تک، ایران کے لئۓ صورتحال انتہائی مشکل تھی۔ فوجی ساز و سامان اور آمادہ اور منظم مسلح افواج کے لحاظ سے ملک کی صورتحال بہت بری تھی جبکہ بعثی دشمن اہواز شہر سے صرف دس کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ رہبر انقلاب نے فرمایا کہ ایسی حالت میں کمانڈروں اور فوجیوں نے خدا پر توکل کیا اور اپنی طاقت اور صلاحیت کی شناخت حاصل کی اور اس بنیاد پر حالات کو بدل دیا اور سن انیس سو بیاسی کے موسم بہار میں فتح المبین اور بیت المقدس نام کے دو فوجی آپریشن انجام دئے جس کے نتیجے میں بعثی جارح افواج کے ہزاروں فوجی گرفتار اور خرمشہر سمیت ملک کے وسیع علاقوں کو دشمن افواج سے آزاد کرالیا گیا۔

 قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ مسلط کردہ جنگ کے دوران، امریکہ، نیٹو، سوویت یونین اور علاقے کی قدامت پسند حکوتموں سمیت دنیا کی تمام طاقتیں اسلامی جمہوریہ ایران کے سامنے کھڑی تھیں اور ان حالات کے تحت ان طاقتوں کو شکست سے دوچار کیا گیا۔ آپ نے یہ سوال اٹھایا کہ کیا یہ عمل تجربے، ہمارے اطمینان اور دلی سکون کے لئے کافی نہیں ہیں؟

رہبر انقلاب اسلامی نے قرآن کریم کی آیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ اپنے دلوں میں غم اور سستی کو داخل نہ ہونے دو، فرمایا کہ اگر خدا پر حقیقی ایمان ہو اور اس پر بھروسہ کیا جائے، تو مشکلات اور رکاوٹوں پر ایمانی جذبے کے تحت غلبہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

 قائد انقلاب اسلامی نے اس جذبے اور اس عملی توکل کے ذریعے دفاع مقدس کے دوران پیش آںے والے واقعات کے تحفظ ممکن کو ممکن قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ دفاع مقدس کے واقعات پر لکھی جانی والی کتابیں اور تیار کی جانے والی فلمیں، صرف آرٹ اور ادب کا ایک نمونہ ہی نہیں  بلکہ در حقیقت انقلاب کی بنیادوں، قومی شناخت اور ملک گیر ترقی کو مستحکم کرنے میں کانکریٹ کا کردار ادا کرتی ہیں۔

آپ نے دفاع مقدس کے دوران پیش آںے والے واقعات کو ایک قومی ثروت قرار دیتے ہوئے انہیں منظم طریقے سے اکٹھا کرنے اور بڑھائے چڑھائے بغیر جاذبیت رکھنے والے آرٹ کے نمونوں کے ذریعے نئی نسل تک منتقل کرنے پر تاکید کی۔ آپ نے فرمایا کہ ان واقعات کو سماج تک منتقل کرنا، صدقے، نیک عمل اور ایک عظیم روحانی انفاق کے مترادف ہے اور جو لوگ اس شعبے میں سرگرمی انجام دے رہے ہیں وہ در اصل ملک اور معنوی اور الہی رزق کے مابین ایک ذریعے کے مانند ہیں۔

قائد انقلاب اسلامی  راہیان نور {معنوی سیاحتی ٹور} کو بھی انہیں صدقوں اور نیک عمل کا نمونہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ بعض ناپاک عزائم دفاع مقدس سے حاصل شدہ درس اور آثار کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ یہ وہی عزائم ہیں جو اسلامی ممالک پر دباؤ ڈال کر، جہاد اور شہادت جیسے موضوعات کو ان کے تعلیمی نصاب سے ختم کرنا چاہتے ہیں اور اپنے ناپاک عزائم کو ملک میں لانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں جو ثقافتی منصوبوں کے مختصر اجزا میں دکھائی دیتے ہیں جس کی جانب سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی برتنا نہیں چاہئے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دفاع مقدس، جہاد اور شہادت کے جذبے کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے تا کہ آج کی نسل اسی نسل سے متصل ہوجائے جس نے مقدس دفاع کی عظیم تاریخ رقم کی تھی۔

آپ نے اس اتصال کو صالحین کی نسل سے موجودہ نسل کا رابطہ برقرار کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ آج بھی مقدس دفاع کے ایام کی طرح ایسے نوجوان دکھائی دے رہے ہیں جو اصرار کرکے اور آنسو بہا کر حرم اہل بیت کا دفاع کرنے کے میدان میں جانا چاہتے ہیں اور اگر یہ جذبہ اور دفاع مقدس کے اقدار آج کی نسل کو منتقل ہوئے ہیں تو یہ ان مجموعوں کی زحمتوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے جو اس دور میں پیش آنے والے واقعات کو منتقل کرنے میں سرگرم رہے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دفاع مقدس کے واقعات جذبے اور عقلانیت سے مالامال ہیں اور اگر ان حقیقی واقعات کو جو ایک خزانے کی مانند ہیں، آئندہ پچاس سال تک اکھٹا کرنے کی کوشش کی جائے تب بھی اسے اکٹھا کرنا ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب کے بیان سے قبل دفاع مقدس سے وابستہ آرٹ اور ادب کے شعبوں کے ماہرین اور آرٹسٹوں نے بھی جنگ کے دوران پیش آںے والے واقعات پر روشنی ڈالی جن میں مشہور ہدایتکار ابراہیم حاتمی کیا اور اداکار اصغر نقی زادے بھی شامل تھے۔ اس موقع پر نسیم قدر نام کے گروہ نے بھی مدافعین حرم کے نام ارغوان نام کا نغمہ پیش کیا۔
https://taghribnews.com/vdch-wnik23n-zd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ