تاریخ شائع کریں2017 27 September گھنٹہ 17:04
خبر کا کوڈ : 285922

بھارت افغانستان کے ذریعے مداخلت کررہا ہے:خواجہ آصف

پاک افغان سرحد پر مؤثر بارڈر مینجمنٹ ناگزیر ہے۔خواجہ آصف
افغانستان میں امن و سلامتی کی ذمےداری پاکستان پر ڈالی نہیں جاسکتی: وزیر خارجہ پاکستان
بھارت افغانستان کے ذریعے مداخلت کررہا ہے:خواجہ آصف
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اور اسی لیے پاک افغان سرحد پر مؤثر بارڈر مینجمنٹ ناگزیر ہے۔

نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و سلامتی کی ذمےداری پاکستان پر ڈالی نہیں جاسکتی اور نہ ہی اسلام آباد کابل میں قیام امن کا ضامن ہے جب کہ کئی افغان رہنما اپنے مفادات کے لیے پاکستان سے کشیدگی جاری رکھنا چاہتے ہیں، امریکا جنگ سے افغانستان میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اور اسی لیے پاک افغان سرحد پر مؤثر بارڈر مینجمنٹ ناگزیر ہے، بھارت میں 66 سےزیادہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں اور نریندر مودی اب تک گجرات سے باہر نہیں نکل سکے۔

خواجہ محمدآصف نے کہاکہ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور بھارت کے اندر چھیاسٹھ سے زائد دہشت گرد گروپ موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مغربی ملکوں اور روس کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات قائم ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchimnii23n6wd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ