تاریخ شائع کریں2017 22 September گھنٹہ 16:18
خبر کا کوڈ : 285021

دنیا بھر میں ایام عزا کا آغاز

یزیدیت کی شکست اور حسینیت کی فتح کا اعلان
بین الحرمین سے سرخ پر چم کو اتار کرسیاہ پرچم بلند کردیا گیا
دنیا بھر میں ایام عزا کا آغاز
یزیدیت کی شکست اور حسینیت کی فتح کا اعلان ،کربلا معلیٰ میں حرم امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام پر پرچم کشائی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی،دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں فرزندان اسلام نے امام عالمی مقام کو نذرانہ عقیدت پیش کیا، اس دوران فضا لبیک یا حسین کے فلگ شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

یکم محرم الحرام،حرم امام حسین علیہ السلام اور آپ کے جان نثار بھائی حضرت عبا س علمدار کے روزے پر پرچم کشائی کی روح پرور تقاریب منعقد کی گئیں۔

بین الحرمین سے سرخ پر چم کو اتار کرسیاہ پرچم بلند کیا گیا،جس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں ایام عزا کا آغاز بھی ہو گیا۔

علم کشائی کی تقاریب میں دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عزاداروں نے شرکت کی، اس موقع پرلیبک یاحسین علیہ سلام کے نعروں کے ساتھ جب پرچم امام حسین علیہ سلام بلند ہوا تو ہر آنکھ اشک بار تھی۔

روضہ امام حسین علیہ السلام اور حرم مطہر حضرت عباس علمدار پر لہراتا ہوا یہ پر چم آج بھی حسینیت کی فتح اور یزید ابن معاویہ کی شکست کا اعلان کررہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchimniz23n6vd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ