تاریخ شائع کریں2017 10 January گھنٹہ 09:08
خبر کا کوڈ : 256546

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال سے انتقال سے اسلامی جمہوری ایران ایک مدبر اور دوراندیش سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال سے انتقال سے اسلامی جمہوری ایران ایک مدبر اور دوراندیش سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ سید احمد اقبال رضوی ، سید ناصرشیرازی، مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید ظہیر الحسن نقوی اوردیگر قائدین نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں سابق ایرانی صدر آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر ملت ایران، مرحوم کے پسماندگان اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی خدمت اقدس میں دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، قائدین نے کہا ہے کہ مرحوم آیت اللہ رفسنجانی انقلاب اسلامی کے بنیادی ستون شمار کئے جاتے تھے، بانی انقلاب امام خمینی اور رہبر انقلاب امام خامنہ ای کے درست راست ہونے کے ساتھ ساتھ انقلاب کے بڑے محافظ بھی تھے جنہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی خاطر متعدد بار زندانوں میں پہلوی شہنشاہیت کے شکنجے سہے لیکن امام خمینی کی قیادت کا ساتھ نہ چھوڑا۔ان کے انتقال سے اسلامی جمہوری ایران ایک مدبر اور دوراندیش سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔ایم ڈبلیوایم رہنما ؤں نے پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchk-ni-23nmmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ